اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق میں پھنسے 250پاکستانیوں کی سنی گئی، لیکن اب وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراق
May 16, 2020 | 12:33:PM
اسلام آبادعراق میں پھنسے 250پاکستانیوں کی سنی گئی، لیکن اب وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراق میں پھنسے 250پاکستانی اب اپنے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ وطن واپسی پر ان کی سکریننگ کی گئی جس کے بعد انہیں سوہاوہ اور جہلم کے قرنطینہ سنٹرز میں منتقل کردیاگیاہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کا کہنا ہے کہ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 710 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد انہیں سوہاوہ اور جہلم کےقرنطینہ مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ اس...
گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی خصوصی پرواز قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پشاور پہنچی تھی۔پی آئی اے کے خصوصی طیارے میں 237 پاکستانی وطن پہنچے، انتظامیہ نے تمام مسافروں کو ابتدائی اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا۔قبل ازیں پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کیا تھا، پی آئی اے کی پرواز کل 14 مئی کو ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔
ہفتہ کے روز پی آئی اے کی ایک اور پرواز مدینہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔18 مئی کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کو فیصل آباد لائے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ ہو گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز: عراق میں پھنسے 250 پاکستانیوں کی وطن واپسیقومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز عراق سے 250 سے زائد پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن پہنچ گئی، تمام مسافروں کو اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پنجاب میں کرونا کیسز میں اضافہپنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، صرف 5 روز میں صوبے میں 2 ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
مزید پڑھ »
چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی، حکومت کا رعایتی قیمت پر ائیر ٹکٹس دینے کا اعلاناسلام آباد: (دنیا نیوز) چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انھیں رعایتی قیمت پر ائیر ٹکٹس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے حکومت نے پلان ترتیب دے دیا
مزید پڑھ »
افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑا اقدام، طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کیلئے بحال
مزید پڑھ »