ایک اہلیہ اسما کو سزائے موت جب کہ دوسری بیگم نورین اور بیٹی عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی
عراق کی ایک عدالت نے داعش کے مقتول بانی ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسما محمد کو سزائے موت جب کہ دوسری بیوی اور بیٹی کو عمر قید سنائی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق علاقے کرخ کی ایک فوج داری عدالت نے اسما محمد کو داعش کے لیے کام کرنے اور یزیدی خواتین کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے کے جرم میں 2005 کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سزائے موت سنائی۔العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی کی تیسری بیوی نور الزوبعی اور بیٹی کو امیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 16 فروری 2024 کو عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی کو حراست میں لیا تھا۔ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما پر نوجوان لڑکیوں کو بھرتی کر کے اپنے شوہر البغدادی کے حوالے کرنے کا الزام بھی تھا اور مبینہ طور پر یزیدی لڑکیوں کو جنسی استحصال کے لیے بھی گھر میں رکھا۔ البغدادی کی اہلیہ نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا تاہم مغوی یزیدی لڑکیوں نے اسے عدالت میں شناخت کرلیا تھا۔سنیتا مارشل کے بچے مسلمان ہیں یا مسیحی؟ اداکارہ نے بتا دیافلموں سے کمائے پیسے ختم ہوچکے ہیں اب کام کر کے گھر چلا رہا ہوں، وویک اوبرائےترکی کے غار میں 3 لاکھ سال پرانے پتھر کے مکانات دریافت
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سزائے موت کا مجرم 12 سال بعد کیس سے بری ہو گیااسلام آباد: سپریم کورٹ نے 12 سال بعد سزائے موت کے مجرم کو کیس سے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر، اور جسٹس نعیم افغان نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مجرم محمد اعجاز عرف بِلے کی سزائے موت اور شریک مجرمہ نسیم اختر کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا...
مزید پڑھ »
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرلاس دوران ڈکی کی ساس اپنے داماد اور بیٹی کو سمجھاتی رہیں
مزید پڑھ »
شمالی کوریا میں ’کے پوپ‘ موسیقی سننے پر نوجوان کو سرعام سزائے موت دیدی گئیپیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی کوریا میں ’کے پوپ‘ موسیقی سننے اور تقسیم کرنے پر نوجوان کو سرعام سزائے موت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کی یونی فکیشن منسٹری کے تحت جاری کی جانے والی انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ نوجوان کو ’کے پوپ‘ میوزک اور فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے پر سرعام سزائے موت دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ...
مزید پڑھ »
طاقتور حلقوں کی مخالفت: ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بے اثر، پنشن اصلاحات کی تجویز برقرارتین وفاقی وزر نے پنشن پیکیج کو حتمی شکل دینے کیلیے اور ساتھ ہی ساتھ فوجی، عدالتی اور سویلین سرکاری ملازموں کےلیے عمر کی مدت کو بڑھانے کا منصوبہ پیش کیا
مزید پڑھ »
شاہد آفریدی کی اسرائیل کی حامی تنظیم کے مبینہ عہدیداروں کیساتھ وائرل تصویر پر وضاحتبدھ کو اسرائیل کی حامی آرگنائزیشن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور اس سے متعلق غلط فہمی اور پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی
مزید پڑھ »
بم دھماکے کے ملزمان کو تین تین مرتبہ سزائے موت سنا دی گئیراولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے ٹی سی راولپنڈی نے ہملٹن روڈ دستی بم دھماکے کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی۔ مجرموں نصرت خان اور عادل خان کو تین تین مرتبہ سزائے موت سنائی گئی۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو تین تین مرتبہ عمر قید کی سزا بھی سنادی۔ مجرموں کو مجموعی طور پر 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ واضح رہے کہ 13...
مزید پڑھ »