والد زبیر بلوچ کی گھر واپسی کے لئے ہاتھ جوڑ کر دہائیاں
گینگ وار کارندے زبیر بلوچ کی 12 سالہ بیٹی عبرہ زبیر نے اپنے ویڈیو بیان میں والد کی گھر واپسی کے لئے ہاتھ جوڑ کر دہائیاں دیتے ہوئے اُس کے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا۔ دوبارہ گرفتاری کو دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے بری کرنے کی اپیل بھی کردی۔
12 سالہ عبرہ نے کہا کہ ہمارے دشمن موجود ہیں اور یہ ہمارے دشمنوں کی سازش بھی ہوسکتی ہے، جب میں 12 سال قبل 3 ماہ کی تھی تو اس وقت میرے بابا زبیر بلوچ کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ عبرہ زبیر نے کہا کہ اب جب 12 سال بعد والد ضمانت پر گھر واپس آئے تو آدھی رات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا، میرے بابا کے خلاف دو جھوٹے مقدمات بنادیے گئے۔ اب انہیں ایک تھانے سے دوسرے تھانے اور دوسرے تھانے سے تیسرے تھانے لیکر جارہے ہیں۔
عبرہ نے کہا کہ ہم نے میرے بابا کو سیکورٹی فراہم کرنے کا کہا مگر وہ بھی نہیں کیا جارہا، اگر میرے بابا کو کچھ ہوا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ دار ہوں گے۔ عبرہ زبیر نے کہا کہ میرا بچپن میرے بابا کے پیار کے بنا گزر گیا، میں اپنے بابا کو گلے بھی نہیں لگا سکتی ہوں، میں ترس رہی ہوں اپنے بابا کو گلے لگانے کے لئے ، میں معصوم سی بچی ہوں، میں ہاتھ جوڑ کر کہنا چاہتی ہوں اللہ کے واسطے میرے بابا کو واپس کردیں، میرے بابا اور چاچو کو جلد سے جلد بری کیا جائے۔Dec 06, 2024 09:43 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سال 2024 کا مس یونیورس کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیااس سال مس یونیورس کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین بھی شریک ہوئیں
مزید پڑھ »
جنگی تاریخ میں پہلی بار؛ روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملہجنگی تاریخی میں پہلی بار؛ روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملہ
مزید پڑھ »
رمشا خان کے ساتھ تعلقات؟ احد رضا میر نے خاموشی توڑ دیاداکار نے مارچ 2020 میں اداکارہ سجل علی سے شادی کی تھی اور 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں منظر عام پر آئیں
مزید پڑھ »
اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخبعائلہ مجید 180 ممالک میں اے سی سی اے کے لاکھوں اراکین کی قیادت کریں گی
مزید پڑھ »
پولیس پر حملہ اور اقدام قتل؛ گواہ نے عزیر جان بلوچ کو شناخت کرلیاتفتیش کے دوران عزیر جان بلوچ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا، گواہ کا عدالت میں بیان
مزید پڑھ »
چچا کے تھپڑ مارنے پر 3 سالہ بھتیجی جان سے چلی گئیجان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، بھتیجی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران اسے تھپڑ مارا تھا، ملزم چچا
مزید پڑھ »