عمران خان اپوزيشن کيلئے دل ميں بغض رکھتے ہيں،شہباز SamaaTV
اپوزیشن رہنما اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو عوام کے مسائل کا احساس ہی نہیں، صرف اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنے کے ایجنڈے پر ہیں، ان کا دل اپوزیشن کیلئے صاف نہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو منصوبے میں حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ میٹرو ٹرین لاہور میں 2 سال کی تاخیر سے مُلک کو نقصان ہوا، میٹرو ٹرین جب بھی چلے گی عوام مُبارک باد کی مستحق ہوگی ، عوام کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔
لندن آئے ن لیگی وفد سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مُسلم لیگ ن کے وفد سے جلد مُلاقات کر رہا ہوں۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی، نیب اور نیازی کا گٹھ جوڑ اپوزیشن سے بغض کے سوا کُچھ بھی نہیں، پاکستان کے سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کوئی فکر نہیں۔
وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سليکٹڈ وزيراعظم کا اپرپورشن خالی ہے، عمران خان کے دماغ ميں بھوسہ بھرا ہوا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈیجیٹل پاکستان سے نوجوان آبادی ہماری طاقت بن جائے گی، عمران خان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
’عمران خان نے کرکٹ کا حشر کر دیا‘، جاوید میانداد’عمران خان نے کرکٹ کا حشر کر دیا‘، جاوید میانداد تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
عمران خان کی قیادت میں 40چور اور جھوٹے ملک پر مسلط ہیں،مریم اورنگزیبترجمان ن لیگ کی حکومت پر تنقید تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-'عمران خان کا شریف...
مزید پڑھ »
15 ماہ سے عمران خان کی قیادت میں ملک پر 40 چور مسلط ہیں،مریم اورنگزیبلاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 15 ماہ سے عمران خان کی قیادت میں ملک پر 40 چور مسلط ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا
مزید پڑھ »