اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقاتوں کی تعداد اور ان کی تفصیلات کے حوالے سے جیل حکام سے سوالات کیے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت میں طلب کرکے ان سے تفصیلی جواب طلب کیا۔ انہوں نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کو عدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالز اور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ فون کال13 جنوری کو ہوئی تھی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ہر بار فون کال کے لیے درخواست تو نہیں دینا ہوگی؟، جس پر جیل حکام نے بتایا کہ واٹس ایپ کال
رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کروائی گئی۔ سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کی 2 بار ملاقات کرائی گئی۔ 17،20 اور 23 جنوری کو ٹرائل کے دوران بھی ملاقات ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دورانِ سماعت ملاقات نہیں ہے، اسی لیے کہاتھا، رپورٹ دیں۔ اگر ایسا ہی جواب دیناتھا تو میں سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے تفصیلی جواب کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور جیل حکام کو ہدایت دی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل23 جنوری کاعدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں۔ عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی
عمران خان بشریٰ بی بی جیل ملاقات عدالت سماعت جیل حکام
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی تفصیلات جیل حکام کو عدالت میں پیش کرنی پڑیں گیاسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی تفصیل جاننے کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس نے جیل حکام سے فون کالز اور ملاقات سے متعلق رولز کے بارے میں سوالات پوچھے اور انہوں نے بتایا کہ فون کال 13 جنوری کو ہوئی تھی۔ عدالت نے بھی اس بات پر سوال کیا کہ ہر بار فون کال کے لیے درخواست کی ضرورت ہوتی ہے یا نہیں، جس پر جیل حکام نے کہا کہ واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کروائی گئی۔
مزید پڑھ »
عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعتتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ موخراحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس پر فیصلے کی تاریخ ایک بار پھر موخر کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخراحتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ملتویاحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا۔
مزید پڑھ »
عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستیں مسترد کردیںاسلام آباد کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی تین درخواستیں مسترد کردی ہیں۔
مزید پڑھ »