بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے مبینہ سخت رویے اور پارٹی معاملات میں بڑھتی ہوئی مداخلت سے تحریک انصاف کے کئی رہنما پریشان ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ اور بہن کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک بڑھتا گیا ہے۔
عمران خان کی اہلیہ اور بہن کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک بڑھتا جا رہا ہے، پارٹی رہنما۔ فوٹو فائل
جمعرات کو علیمہ خان کا اڈیالہ جیل میں عدالت کے احاطے میں بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ کے ساتھ تلخی اسی صورتحال کی عکاسی ہے جس کا سامنا پارٹی رہنماؤں کو ہے۔ انہوں نے 24؍ نومبر کے احتجاج کا اعلان چیئرمین یا سیکرٹری جنرل جیسے پارٹی عہدیداروں کے ذریعے کرانے کی بجائے عمران خان کی بہن علیمہ خان سے کرانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔
دی گارڈین کو حال ہی میں دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پارٹی قیادت قابل اعتبار نہیں اور اُن کیخلاف کام کر رہی ہے۔
عمران خان علیمہ خان پارٹی رہنماؤں تحریک انصاف سیاسی تنقید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں جبر کیا گیا ہے، ہماری پارٹی کے ساتھخیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دھرنا ایک تحریک ہے کہ عمران خان کی کال تک جاری رہے گی، اور ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
عمران خان، بشریٰ بی بی، گنڈاپور اور 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کی خلاف دہشتگردی کا مقدمہعمران خان، بشریٰ بی بی، گنڈاپور اور خواتین کے ساتھ 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کی خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت راولپنڈی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
عمران خان نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ہی کہا ہے، حالات بھی اس وقت یہی ہیں: علیمہ خانعمران خان نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرگوہرکو اپنے مطالبات پرمذاکرات کی اجازت دی ہے اور جمعرات تک کا وقت دیا ہے: بہن عمران خان
مزید پڑھ »
24 نومبر سے قبل میری گرفتاری کا خدشہ ہے عمران خان کا پیغام ہے پوری تیاری سے نکلنا ہے، بشریٰ بی بیعمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے، پارٹی اجلاس سے خطاب
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی اور علیمہ خان کے درمیان جاں بحق افراد کی تعداد کے بارے میں تکرارچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان جاں بحق افراد کی تعداد کے بارے میں تکرار ہوئی۔
مزید پڑھ »
عمران سے ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معافی قبولعمران خان سے پارٹی لیڈرز کی ملاقات نا کرانے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی
مزید پڑھ »