پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اور ان کے منگیتر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں چھڑانے کے لیے تھانے پہنچے تھے۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل وہ اور ان کے منگیتر (جو اب ان کے شوہر ہیں) پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے تھے۔ نادیہ نے وضاحت کی کہ یہ واقعہ ضیاء الحق کے دور میں پیش آیا تھا، جب اخلاقی پولیس، جسے شاہین پولیس کے نام سے جانا جاتا تھا، نکاح کے بغیر ساتھ گھومنے والوں کو پکڑتی تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں سیر کے لیے نکلی تھیں کہ شاہین پولیس نے انہیں روک لیا۔ پولیس نے انہیں تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا
کیونکہ وہ اپنا نکاح نامہ پیش نہیں کر سکے۔ نادیہ نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے منت سماجت کی اور جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش بھی کی، لیکن پولیس نے انہیں رہا نہیں کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ تھانے میں رہنے کے دوران انہیں ایک کال کرنے کی اجازت ملی۔ انہوں نے فوراً اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو فون کیا، جو اس وقت عمران خان اور دیگر دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ عمران خان نادیہ جمیل کے والد کے قریبی دوست تھے۔ یوسف صلاح الدین نے فون سنتے ہی عمران خان کو واقعے کے بارے میں بتایا، اور وہ فوراً تھانے پہنچ گئے۔ نادیہ نے بتایا کہ جب پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور فوراً چائے منگوا لی۔ عمران خان اور ان کے دوستوں کی مدد سے نادیہ جمیل اور ان کے منگیتر کو رہا کرایا گیا۔ نادیہ جمیل نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے کئی سال بعد جب وہ عمران خان سے ایک ٹی وی انٹرویو کے لیے ملنے گئیں، تو عمران خان نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’جس شخص کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئی تھی، شادی بھی اسی سے کرلی۔‘
NADIA JAMIL IMRAN KHAN POLICE ARREST MARRIAGE
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بشریٰ بی بی کو عمران خان اور وکیل سے ملاقات کا حکمانسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو 31 مقدمات کی سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکیل سلمان صفدر سے ملاقات کروانے کا حکم دیا ہے.
مزید پڑھ »
عمران خان نے پولیس سے چھڑوانا نادیہ جمیل کو دیا تھا!پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے کہ انہیں شادی سے پہلے پولیس کے حوالے میں لے لیا گیا تھا۔ انہیں چھڑوانے کے لیے عمران خان بھی تھانے پہنچے تھے۔
مزید پڑھ »
حکومت سے مذاکرات : عمران خان نے 28 جنوری کی بیٹھک کے لیے شرط عائد کردیعلی امین کی خواہش پر عمران خان نے انہیں کے پی کی صدارت سے ہٹایا، سلمان اکرم راجا کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »
کراچی؛ 14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتارمنگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »
عمران خان نے شیر افضل مروت کو جیل میں داخل ہونے سے روک دیاپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، عمران خان نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے۔شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔
مزید پڑھ »
کراچی میں یونیورسٹی ملازم کو چوروں نے گولی ماریکراچی میں شورنگ چورنگی کے قریب 50 سالہ تارِق سعید کو، جو کراچی یونیورسٹی میں ملازم تھا، چوروں نے گولیوں سے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ چوروں نے شہید سے کسی قیمتی چیز کو چھیننے کی کوئی کوشش نہیں کی، تاہم پولیس نے جرم کی جگہ سے حقائق اکٹھے کر لئے ہیں۔ پولیس کے افسرین نے کہا کہ یہ واقعہ لاٹری روبbery کی مخالفت کا جرم ہے، تاہم جانچ پڑتال جاری ہے۔ دوسری جانب، سہراب گوٹھ پولیس نے شہید کے بھائی اکھتر سعید کی شکایت پر پہلی اطلاعات کی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔
مزید پڑھ »