بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی کے ذریعے بات چیت اس لیے کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ کل کو منکر ہو سکیں کہ میں نے تو بات ہی نہیں کی: وزیر دفاع
/ فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بچ کر رہنے کی تنبیہ کردی۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی کے ذریعے بات چیت اس لیے کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ کل کو منکر ہو سکیں کہ میں نے تو بات ہی نہیں کی ، بات تو محمود اچکزئی کررہے تھے۔’عمران زبردست چال چلتے ہوئے ن لیگ اور پی پی سے بات چیت کیلئے محمود اچکزئی کو آگے لائے‘خواجہ آصف نے محمود اچکزئی کو متنبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے بچ کر رہنا، وہ تو مُکر جائیں گے اور آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہو جائے...
انہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی فالس فلیگ تھا تو بانی پی ٹی آئی اب اسٹیبلشمنٹ سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ ان کے دماغ میں تضادات کی آندھی چلی ہوئی ہے، وہ کسی بات پرایک جگہ کھڑے ہوں تو استحکام آئے، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے یا ان کی مخالفت کرنی ہے، دونوں صورتوں میں وہ واضح فیصلہ کریں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مکمل اختیارات دیے ہوئے ہیں۔
Mehmood Khan Achakzai Pakistan
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنرل باجوہ کیساتھ ذاتی دوستی تھی اور آج بھی ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلیخواجہ آصف کے ذہن سے شاید کچھ باتیں نکل گئی ہوں، جنرل باجوہ کی بدنیتی ہوتی تو انکے پاس آپشنز موجود تھے: ملک احمد خان
مزید پڑھ »
اگر ملٹری کورٹ میں عمران خان کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا: وزیر دفاعکسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی،کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی، خواجہ آصف
مزید پڑھ »
فیض-عمران خان رابطے، بشری بی بی کے وعدہ معاف گواہ بننے کا امکانپہلے بشری بی بی کو وقت سے پہلے کچھ خبریں بتائی گئیں۔جو انہوں نے اپنا الہام کہہ کر یہ عمران خان کو بتائیں
مزید پڑھ »
جیو کے رپورٹر کو کیوں روکا گیا؟ وہ متوازن اور مصدقہ رپورٹنگ کرتے ہیں: عمران خان کا جج سے مکالمہجب تک ان رپورٹر کوکوریج کی اجازت نہیں ملتی سماعت نہیں چلے گی، صحافیوں کو کوریج سے روکنے سے اوپن ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں ہوتے: عمران خان کا جج سے مکالمہ
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈکیس: عمران خان کو ڈمبل کی عدم فراہمی پر جیل انتظامیہ سے جواب طلبآج عمران خان کی جانب سے 3 درخواستیں دائر کی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں کتابیں، ڈمبل اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق تھیں
مزید پڑھ »
فوج پی ٹی آئی مذاکرات ممکن…کیسے؟ن لیگ اور محمود خان اچکزئی کے درمیان رابطوں کی تو تصدیق ہو چکی۔ ان رابطوں میں...
مزید پڑھ »