اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عملے کے بھی 4 افراد شہید ہوئے ہیں
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز شمالی شہر بیت لاہیہ کے ایک بڑے اسپتال کے ارد گرد اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 29 افراد شہید ہو گئے۔
ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی اور اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شمالی غزہ میں اب تک کام کرنے والا واحد صحت مرکز کمال عدوان اسپتال جمعہ کے روز صبح کے وقت کئی حملوں کی زد میں آیا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے کہا کہ اسپتال کے شمالی اور مغربی اطراف میں فضائی حملوں کا ایک سلسلہ تھا جس میں شدید اور براہ راست فائر بھی ہوا انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عملے کے بھی 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔
سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے کہا کہ جمعہ کی صبح سے کمال عدوان اسپتال کے ارد گرد مسلسل اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ابھی تک حملوں پر تبصرہ کرنے کے لیے اے ایف پی کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا جبکہ باسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اسپتال میں داخل ہوئی، مریضوں کو باہر نکالا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔Dec 05, 2024 11:37 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر حملے کا دعویٰگزشتہ برس اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا
مزید پڑھ »
اسرائیل کے شمالی غزہ اور لبنان پر حملوں میں 96 افراد شہید، درجنوں زخمیعالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 48 گھنٹوں کے دوران 120 فلسطینی شہیداسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر بمباری کی جبکہ حماس کے ترجمان کے مطابق ایک اسرائیلی قیدی خاتون بھی ہلاک ہوگئیں
مزید پڑھ »
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدیلبنان میں وادی بقاع اور عین یعقوب پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، صیہونی افواج کے حملوں میں مزید 17 لبنانی شہری شہید
مزید پڑھ »
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 31 افراد شہید ہوگئےجوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے اسرائیل کی رمات ڈیوڈ بیس، حیفہ میں نیول بیس اور فوجی ہوائی اڈاے کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھ »
اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 5 شہید، حزب اللہ کا تل ابیب پر میزائل حملہحزب اللہ کے اسرائیل پر راکٹ حملوں میں 6 فوجیوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے
مزید پڑھ »