غزہ کے علاقے دیرالبلح سے بھی ہزاروں بے گھر فلسطینی ایک بار پھر دربدر ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی، غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں صبح سے جاری بمباری میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کے علاقے دیرالبلح سے بھی ہزاروں بے گھر فلسطینی ایک بار پھر دربدر ہوگئے، دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مقبوضہ گولان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی بیرکوں پر 50 سے زیادہ راکٹ فائر کیے جبکہ کریات شمونہ میں کیے گئے ڈرون حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونےکی اطلاعات سامنے آئیں، اسرائیل کی جانب سے بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔
امریکی صدر بائیڈن نے بھی اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے غزہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے پر زور دیا ہے، دوسری طرف مصر میں جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کےلیے اسرائیلی مذاکرات کار قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے ہفتے ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں حماس نے شرکت نہیں کی تھی، گزشتہ ہفتے کے قاہرہ مذاکرات میں اسرائیل نے نئی شرائط شامل کی ہیں، حماس کا مطالبہ ہے کہ مئی میں دی جانے والی صدر بائیڈن کی مجوزہ تجاویز پر اتفاق کیا جائے۔مستعفی میجرجنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کردیاامریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ناکام دورہ مشرقی وسطیٰ کے بعد کیا: خبر...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، 30 سے زائد فلسطینی شہیداسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ میں بھی بمباری کی، جس میں کل سے اب تک 80 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔
مزید پڑھ »
غزہ: 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہیدغزہ کی وزارت صحت کے مطابق شہدا میں سے 33 فیصد تعداد بچوں اور 18.4 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔
مزید پڑھ »
غزہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 30 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمیشہیدوں میں 15 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں اور 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، وزارت صحت
مزید پڑھ »
غزہ میں اسکولوں سمیت دیگر مقامات پر اسرائیل کی بمباری سے 40 فلسطینی شہیداسرائیل کے حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 699 اور 91 ہزار 722 زخمی ہوگئے ہیں
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبوراسرائیل نے خان یونس، بوریج پناہ گزین کیمپوں اور غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھ »
غزہ؛ حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوجی ہلاکاسرائیلی فوج کی فائرنگ میں طبی امداد دینے میں مصروف 3 فلسطینی شہید ہوگئے
مزید پڑھ »