عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کمال عدوان اسپتال شمالی غزہ میں جزوی طور پر فعال اسپتالوں میں سب سے بڑا اسپتال ہے۔
غزہ: شمالی غزہ میں قائم کمال عدوان اسپتال گزشتہ روز اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا، جس کے بعد عملے اور مریضوں کے اسپتال خالی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طبی عملے کے افراد اور مریض خوف کے عالم میں اسپتال سے باہر جا رہے ہیں جبکہ شدید بیمار اور بزرگ مریضوں کو اسٹریچر کے ذریعے تباہ حال سڑکوں سے گزار کر ایمبولینسوں تک لے جایا جارہا ہے۔ کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو سفیہ کا کہنا تھا کہ پہلا میزائل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے داخلی دروازے پر لگا، جب ہم نے عمارت میں داخلے کی کوشش کی تو دوسرا میزائل آکر گرا اور پھر تیسرا میزائل ایک قریبی عمارت پر آکر گرا۔غزہ کے لوگ فاقوں پر مجبور، الشفا اسپتال میں غذائی قلت سے 2 ماہ کا بچہ دم توڑگیاعرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے کے وقت کمال عدوان اسپتال میں طبی عملے کے تقریباً 150 افراد اور درجنوں مریض موجود تھے جن میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں موجود...
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کمال عدوان اسپتال شمالی غزہ میں جزوی طور پر فعال اسپتالوں میں سب سے بڑا اسپتال ہے اور یہ وہ واحد اسپتال ہے جہاں ڈائیلیسس کی سہولیات موجود ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئیغزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 34تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، رفح چوکی کو بند کردیا گیاجینس لارک کا کہنا تھا کہ رفح بارڈر گیٹ، جہاں اسرائیلی فوج نے غزہ کے رفح شہر پر زمینی حملہ کیا اور کنٹرول حاصل کر لیا،
مزید پڑھ »
اسرائیل رفح میں آپریشن سے پیچھے ہٹ گیا، غزہ جنگ بندی پر معاہدہ طے پانیکا امکانمعاہدے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ پر مزید حملے نہیں کرے گی اور حماس اسرائیلی مغویوں کو مرحلہ وار رہا کرےگا: ذرائع
مزید پڑھ »
یمنی حوثیوں کا اسرائیل کی طرف جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنانےکا اعلانیمن کے حوثی غزہ پر اسرائیلی حملہ ہونے کے بعد اپنی حدود سے گزرنے والے جہازوں پر حملے کرتے رہے ہیں
مزید پڑھ »
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیاحماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایتشمالی غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد نقل مکانی کرنے والے کچھ شہری اپنے گھروں کو لوٹ آئے تھے تاہم وہ اب دوبارہ نقل مکانی پر مبجور ہیں
مزید پڑھ »