اگست 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد اکثر غیر ملکی ائیرلائنز نے افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا ترک کر دیا تھا
سال 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد اکثر غیرملکی ائیرلائنز نے افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا ترک کردیا تھا: فائل فوٹو
کابل: ایران کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے جوابی حملے کے خدشے اور حزب اللہ کے ساتھ جاری اسرائیلی کشیدگی کے بعد غیر ملکی ائیر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے بجائے افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق مختلف بین الاقوامی ائیرلائنز نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگ کے خطرات کے پیش نظر افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جسے مشرق وسطیٰ کے مقابلے نسبتاً محفوظ تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنگاپور ائیرلائن، برٹش ائیرویز اور جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑنے کے خدشے کے پیش نظر اپنی پروازوں کو محفوظ بنانے کے لیے اب افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے افغانستان کی فضائی حدود طالبان حکومت آنے سے قبل بھی ایک مصروف فضائی حدود تھی اور بہت سی غیر ملکی ائیرلائنز اسے استعمال کرتی تھیں مگر اگست 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد اکثر غیرملکی ائیرلائنز نے افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا ترک کردیا تھا۔ڈیلٹا ائیر لائن کمپنی نے اسرائیل کے لیے پہلے سے معطل شدہ پروازوں کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 اکتوبر تک بڑھا دیاجرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز نے 6 اگست تک اپنی پروازیں معطل کی...
Gaza Hamas International Airlines Iran Israel Palestine
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہیما رپورٹ: انڈیا کی ملیالم فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا تنازع کیا ہے؟233 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کیرالہ کی ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ رویے اور ان کے جنسی استحصال کی تفصیلات موجود ہیں
مزید پڑھ »
امریکا اور کینیڈا کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی، 20 ملین سے زائد افراد متاثرگرمی کی شدت کے باعث امریکا اور کینیڈا کے جنگلات میں آگ کا خطرہ بھی مزید بڑھ گیا ہے: غیر ملکی میڈیا
مزید پڑھ »
غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے میں 100 فلسطینی شہیدقطر، مصر اور امریکا کی جانب سے حماس پر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: غیر ملکی خبر ایجنسی
مزید پڑھ »
چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر حکومت کا نوٹس، سخت کارروائی کا فیصلہمذہب کے نام پر ملک میں خون خرابے کی کوشش کی جا رہی ہے، ریاست پوری طاقت سے ایسے فتووں کا جواب دے گی، وزیر دفاع
مزید پڑھ »
اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے: افغان حکومتہم فلسطین کی مقدس سرزمین کے دفاع کے لیے حماس کی جد وجہد کو اسلامی اور انسانی فریضہ سمجھتے ہیں: امارت اسلامیہ افغانستان
مزید پڑھ »
حملے کا خدشہ، امریکا سمیت مختلف ممالک نے اسرائیلی کیلئے پروازیں معطل کر دیںجرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز نے 6 اگست تک اپنی پروازیں معطل کی ہیں
مزید پڑھ »