فیصل آباد: فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ بنانے اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں موثر سپرے تیار کر لی گئی، یونیورسٹی کے تجربہ کار اسٹاف کی جانب سے کاشتکاروں کو اس سے بچاو
کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہی دی جارہی ہے۔
کالی آندھی اور جھرمٹ کی صورت میں آ کر فصلیں تباہ کرنے والے ٹڈی دل نے کاشتکاروں کو خوف کا شکار بنا دیا۔ کئی کلومیٹرز پر محیط تیار فصلوں کو چند لمحوں میں تباہ کرنے والے ٹڈی دل کے خاتمے اور فصلوں کو اس ظالم ٹڈی دل سے محفوظ بنانے کیلئے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے اینٹمالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ماہر سائنسدانوں نے جڑی بوٹیوں اور کیمیکلز کی مدد سے موثر سپرے تیار کرلی۔ کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل کے حملے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کا ماہر اسٹاف فوری طور پر کاشتکاروں کی مدد کیلئے بھی پہنچتا...
ریسرچ لیب میں تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹڈی دل 4 سے 5 مربع کلومیٹر کے حجم میں لشکر کی صورت میں سفر کرتا ہے اور ایک مربع کلو میٹر کے لشکر میں 4 کروڑ سے زائد ٹڈی دل کیڑے پائے جاتے ہیں۔ جو ایک دن میں 35 ہزار افراد کے برابر کھانا کھا جاتے ہیں۔ جن کے خاتمے کیلئے بنائی گئی سپرے کے انسانی صحت پر بھی کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔
یونیورسٹی حکام کہتےہیں کہ کاشتکار حضرات خوف کا شکار بننے کی بجائے ٹڈی دل کے حملے کی بروقت اطلاع دیتے ہوئے ہماری مدد حاصل کریں تاکہ فصلوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کے بعد ان کا تذکرہ کرنے والی قرآنی آیات وائرل، قرآن میں اس حوالے سے کیا کہا گیا ہے؟ آپ بھی جانئےنئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں ٹڈی دل کے غول فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں اور زرعی سپرے بھی ان پر ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر
مزید پڑھ »
سینیٹائیزر اسپرے سے موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی، کمزور دل افراد نہ دیکھیںسینیٹائیزر اسپرے سے موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی، کمزور دل افراد نہ دیکھیں ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، پاکستانیوں کو چاہیے کہ ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم سرکاری ٹی وی پر غیر ملکی ڈرامہ دکھائے جانے پر
مزید پڑھ »
صنعت کو ہرممکن مراعات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا ہوں گے،وزیراعظمصنعت کو ہرممکن مراعات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا ہوں گے،وزیراعظم مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »