فضل الرحمان کا دبئی میٹنگ میں نہ بلانے کا شکوہ، شاہد خاقان عباسی کا ردعمل آگیا ARYNewsUrdu
دبئی میں مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں ہونے والی اہم میٹنگ میں مدعو نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا جس پر اب شاہد خاقان عباسی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فضل الرحمان کا حق ہے کہ وہ اپنی تشویش سے آگاہ کریں کیونکہ وہ ہمارے اتحادی ہیں ان کو ضرور اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بیٹھنا چاہیے تھا یہ ان کی ذمہ داری تھی، پی ٹی آئی کو عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا، ماضی کی غلطیوں میں سب شامل ہیں لیکن اب آگے کا راستہ دیکھیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹینڈبائے اریجمنٹ کیا گیا، اس کا معاہدہ ڈکیٹ کرتا ہے کہ آگے الیکشن ہونا ہیں لیکن الیکشن مسائل کا حل نہیں بلکہ بیٹھ کر راہ نکالنی ہوگی، سیاسی و عسکری قیادت اور عدلیہ کو راستے کا تعین کرنا ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کونہیں ہٹاناچاہتے تھے ن لیگ نے اتحادی جماعتوں کو دبئی میٹنگ میں اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟:مولانا فضل الرحمان07:10 PM, 9 Jul, 2023, متفرق خبریں, پاکستان, پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے ن لیگ ن کو دبئی میٹنگ کے حوالے سے پی ڈی
مزید پڑھ »
ضلع خیبر میں جرگہ کا شادی بیاہ میں موسیقی پر نکاح نہ پڑھانے کا اعلانموسیقی کی محافل سجانے والوں کی شادی میں شرکت کی جائے گی اور نہ ہی ان کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔ تفصیلات: DailyJang marriage
مزید پڑھ »
سندھ کے سرکاری کالجوں میں فیسیں سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشافکراچی : سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں گذشتہ 8 سالوں میں فیسیں سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف سامنے آیا
مزید پڑھ »
فیض حمید کی چیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش میں نے مسترد کی: فضل الرحمانمسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں ملاقات پراعتماد میں نہیں لیاگیا، اتنا بڑا قدم اٹھانے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی: سربراہ پی ڈی ایم
مزید پڑھ »
دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بڑھ گیااسلام آباد: (دنیا نیوز) دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ نچلے درجے کا سیلاب، ڈیموں میں بھی پانی کا ذخیرہ بڑھ گیا۔
مزید پڑھ »