پاکستان میں پہلی بار عالمی امن قائم رکھنے کے تربیتی مراکز کی تقریب کا انعقاد، آرمی چیف کا خطاب
فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حالت زار یاد دہانی ہے کہ اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیفچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یقین دہانی ہے کہ اب بھی عالمی برادری کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بین الاقوامی امن قائم رکھنے کے تربیتی مراکز کی تنظیم کی 28ویں سالانہ کانفرنس پہلی بار پاکستان میں سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلٹی نسٹ اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے انڈر سیکرٹری جنرل، جین پیئر لاکروکس، اقوام متحدہ کے پولیس ایڈوائزر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور ریکٹر نسٹ بھی مہمان خصوصی کے ساتھ موجود...
آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ آج عالمی امن کو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جاری امن کوششوں کے باوجود، بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانِ خصوصی جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کو سراہا اور آئی اے پی ٹی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
تقریب میں پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ، ہلال امتیاز نے کیا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد میں بھی بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں، صورتحال کراچی جیسی ہوگئی، چیف جسٹس عامر فاروقاسلام آباد میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہے لہٰذا کچھ کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں بھی اب امن و امان کی صورتحال کراچی کی طرح ہوگئی ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آباد میں میرے اپنے جاننے والوں کو اسلام آباد میں بھتے کی پرچیاں آئی ہیں، کچھ کرنے کی ضرورت ہے: چیف جسٹس عامر فاروق
مزید پڑھ »
کسی کو نہیں ڈرا،ا اللہ نے لُک ہی ایسی دی اگر ہنسوں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں: ساجد خانپاکستان کے عوام کو اس جیت کی ضرورت تھی، کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ٹاس ہار کر بھی میچ جیتنے کی خوشی کچھ اور ہوگی: ٹیسٹ کرکٹر
مزید پڑھ »
اپنی خوشی بتا نہیں سکتا، یہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلے: کامران غلاممجھے ڈومیسٹک کرکٹ نے بہت مدد کی ہے، چودہ پندرہ برس کی محنت ہے: کرکٹر
مزید پڑھ »
ودیا بالن نے بغیر ورزش کیے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیاودیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پورا سال بالکل بھی ورزش نہیں کی اور بہت تیزی سے وزن کم کیا
مزید پڑھ »
بھارت میں سمندری طوفان کا خطرہ، 10لاکھ افراد گھر چھوڑنے پر مجبور، تعلیمی ادارے بندریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان دانا کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے
مزید پڑھ »