فنڈز ملے یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز نہ ملنے کے بارے میں الیکشن کمیشن سے کل تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق صوبائی انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا ہے کہ کیا پنجاب و کے پی انتخابات کیلئے فنڈز ملے یا نہیں ؟ آگاہ کیا جائے ۔ رجسٹرارآفس نے الیکشن کمیشن کو کل تک رپورٹ جمع کرانےکیلئےنوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے وزارت خزانہ کو 27 اپریل تک فنڈز کا اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے باجود پارلیمنٹ کے ذریعے فنڈز دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک میں ایک ساتھ انتخابات اور 4 اپریل کے فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہو گی4 اپریل کو تین رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز جمع کرانے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دے سکتے، وزیراعظم - ایکسپریس اردوسپریم کورٹ کا کام پنچایت نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، شہباز شریف
مزید پڑھ »
کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب دینے کی سمری پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دیدیسپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے
مزید پڑھ »
عدالتی حکم اپنی جگہ لیکن آئین سے انحراف کر کے فنڈز جاری نہیں کر سکتے، اسحاق ڈارعدالتی حکم اپنی جگہ لیکن آئین سے انحراف کر کے فنڈز جاری نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار Ishaqdar Financeminister PMLN Parliament Nationalassembly
مزید پڑھ »