فون پر انعام کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ دبئی میں گرفتار
گروہ کے سرغنہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ ملک سے فرار ہورہا تھا، دبئی پولیس چیف۔ فوٹو بشکریہ امارات ٹوڈےدبئی پولیس نے ٹیلی فون پر انعامی اسکیم فراڈ کیس میں ملوث گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے ٹیلی فون پر انعام کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے پر گروہ گرفتار کرلیا ہے، جب کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گروہ کے سرغنہ کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ دبئی پولیس کے چیف کرنل سہیل الراشدی نے گروہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انعامی اسکیم فراڈ کیس میں ملوث دو ایشیائی گروہوں کے 28 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اور ان ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ ملک سے فرار ہونے کے لئے ایئرپورٹ پہنچ چکا تھا۔
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو متعدد بار متنبہ کیا جاچکا ہے کہ وہ انعام کی لالچ دینے والے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی طور پر ایسی کال کا جواب نہ دیں جس میں بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات یا دیگر معلومات پوچھی جاتی ہیں، اور اسی کالز سے متعلق فی الفور پولیس کو مطلع کیا جائے۔ واضح رہے کہ انعامی فراڈ میں جعل سازون نے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال شروع کررکھا ہے، اس سے قبل دھوکے باز افراد موبائل سم کے خفیہ سریل نمبر اور دیگر معلومات بتاکر بھولے بھالے افراد کو لوٹ رہے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایران کا خلا میں بھیجا گیا سیٹلائٹ مدار میں پہنچنے میں ناکام - World - Dawn News
مزید پڑھ »
” میں صدر کو قتل کرنے آیا ہوں“مشتبہ شخص وائیٹ ہاﺅس کے باہر سے گرفتارواشنگٹن(آئی این پی+ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر کو قتل کرنے کی دھمکی کے بعد سیکیورٹی
مزید پڑھ »
امارات میں بھارتی شہری میں کرونا وائرس کی تشخیصامارات میں بھارتی شہری میں کرونا وائرس کی تشخیص UAE CoronaVirus IndianCitizen DiagnosedCoronaVirus VirusSpreadRapidly WHO PMOIndia DXBMediaOffice
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں علامات 24 دن میں ظاہر ہوسکتی ہے: ماہرینکرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں علامات 24 دن میں ظاہر ہوسکتی ہے: ماہرین CoronaVirus InfectiousDisease SpreadRapidly DeadlyVirus Symptoms 24Days MedicalExperts
مزید پڑھ »