یکم جون کو فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی
فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ کی ویڈیو وائرلپاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ کچھ دن سے سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، تاہم یکم جون کو اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی دلہنیا کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔ دوسری شادی کے بعد جہاں فیروز خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے تو وہیں سوشل میڈیا صارفین اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی حمایت میں بھی سامنے آگئے ہیں۔علیزہ سلطان نے سابق شوہر کی دوسری شادی کی تصدیق کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی مختصر ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں اُنہیں اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیوز میں علیزہ سلطان نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے اور اُن کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات گزار رہی ہیں۔علیزہ سلطان کی یہ ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے علیزہ سلطان کے لیے مثبت پیغامات جاری کیے اور کہا کہ دونوں بچوں نے علیزہ کو مضبوط بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عامر خان کے ساتھی اداکار نے ’لاپتہ لیڈیز‘ کو اپنی فلم کی کاپی قرار دیدیاعامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کے بعد سے ناظرین کی پذیرائی حاصل کررہی ہے
مزید پڑھ »
ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر نئے نیم پلیٹ میں خاص کیا ہے؟بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر نئے نیم پلیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھ »
پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خاناداکارہ کی دوسری شادی 2021 میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر سے دوسری شادی ہوئی
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ سے قبل حارث رؤف کا والدہ اور اہلیہ سے کرکٹ میچ، ویڈیو وائرلپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اپنی والدہ اور اہلیہ مزنا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھ »
’لاپتہ لیڈیز‘ نے رنبیر کپور کی ’اینیمل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا’لاپتہ لیڈیز‘ کی ہدایت کاری کے فرائض عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انجام دیے ہیں جبکہ اینیمل کے فلمساز سندیپ ریڈی وانگا تھے
مزید پڑھ »
ہاردک پانڈیا سے طلاق کی خبر پر اداکارہ نتاشا نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرلطلاق کے بعد اب ہاردک پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اُن کی سابقہ اہلیہ نتاشا بن جائیں گی
مزید پڑھ »