اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کو بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی حکومتوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی فلسطین پالیسی میں اگر مگر نہیں تھی، عمران دوٹوک موقف اختیار کریں، اسرائیل غاصب اور ڈاکو ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کا اندازہ عوام کے چہروں سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔ زندگی کا ایسا شعبہ شاید ہی رہ گیا ہو جس میں انتہائی مہنگائی اور مشکلات پیدا نہ ہوں۔ قرضوں کا کوہ ہمالیہ حکومت نے دو سال میں کھڑا کر دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے جھوٹ کے سوا کچھ کیا ہی نہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں گئے؟ دو سال حکومت نے ضائع کر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پیپلز پارٹی اور لیگ کا تسلسل ہے، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی طرح عنقریب یہ بھی کہیں گے کہ ہم کچھ نہیں کر سکے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا اسرائیل بارے موقف اگر مگر نہیں بلکہ واضح اور دوٹوک تھا کہ اسرائیل غاصب اور ڈاکو ہے، جس سے دوستی نہیں بلکہ اس اژدھے سے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران گومگو کی بجائے دوٹوک موقف اختیار کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کی اشرافیہ نے حکومت گرانے کی کوشش کی، وزیراعظم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان میں کوروناویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی منظوری - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی منظوری - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
عامر خان کی ترک صدر اردوغان کی اہلیہ سے ملاقات پر تنقید - BBC News اردوانڈین فلم اداکار عامر خان ترک صدر رجب طیب اردوغان کی اہلیہ ایمینے اردوغان سے ملاقات کے بعد سے سرخیوں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھ »