قطر، مصر اور امریکا کی مشترکہ ثالثی میں دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔قطری وزیراعظمحماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔
قطر، مصر اور امریکا کی مشترکہ ثالثی میں دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، قطری وزیراعظمحماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پاگیا، جس کا باقاعدہ اعلان قطر کے وزیراعظم نے کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے تحت معاہدہ طے پاگیا ہے اور اس عمل درآمد کے لیے اسرائیل کی حکومت اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 42 روز پر محیط ہوگا اور اسرائیل فورسز کی غزہ کے شہری علاقوں سے سرحد پر واپسی ہوگی اور قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ، زخمیوں اور مریضحوں کو باہر لے جانے کی اجازت ہوگی، انسانی بنیاد پرپورے غرہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر امداد بھی فراہم کردی جائے گی۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حماس 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا...
ان کا کہنا تھا کہ قطر غزہ کے بے گھر خاندانوں کی واپسی، بحالی اور غزہ کے لوگوں کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔ اسرائیلی ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے عہدیداروں نے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے منظوری کو تحریری شکل میں پیش نہیں کیا ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انہیں حماس کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔اسرائیلی عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور غزہ میں موجود حماس کے رہنما نے منظوری دے دی ہے اور جلد ہی دونوں فریقین کی جانب سے باقاعدہ دستخط کردیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ منگل کو دوحہ مذاکرات کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں، جس پر دونوں فریقین نے اتفاق کرلیا تھا اور یہ معاہدہ 3 مرحلوں پر مشتمل ہے۔
JANG BANDI HAMAS ISRAEL QATAR EGYPT USA
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قطر میں مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر 'بہت جلد' اتفاق ہو سکتا ہےاسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر 'بہت جلد' اتفاق ہو سکتا ہے اور دوحہ میں فریقین کے درمیان بلواسطہ بات چیت 'حتمی مرحلے' میں داخل ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
غزہ میں جنگ بندی بہت قریب، یرغمالیوں کے حوالے سے معاہدہ بھی قریبغزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔
مزید پڑھ »
وقیع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پائیدار امن کے لیے تعاونمحسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھ »
کیا قطر میں مذاکرات کے نتیجے میں غزہ میں جنگ بندی یقینی ہے؟قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے کسی معاہدے پر پہنچنے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی تاہم کچھ دیر پہلے حماس نے قطر میں جاری مذاکرات پر ’اطمینان‘ کا اظہار کیا تھا اور ایک اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے بھی بی بی سی کو تصدیق کی تھی کہ بات چیت کے دوران ’حقیقی پیشرفت‘ دیکھنے میں آئی...
مزید پڑھ »
دمشق میں دھماکے، اسرائیل اور حماس کے جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات جاریشام کے دارالحکومت دمشق میں ہتھیاروں کے ڈپو پر دھماکے ہوئے، جس کی اسرائیلی فضائی حملے کا امکان ظاہر ہو رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں۔
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاریقطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان وقفے کو مستحکم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
مزید پڑھ »