ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے
قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، انسداد دہشتگردی اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرائے جانے کا امکانذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 کے بجائے 4 بجے ہوگا۔ اسپیکرایازصادق نے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے اور حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دیاُدھر قومی اسمبلی کےکل کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑپریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ ترمیمی آرڈینیس ایوان میں پیش کرینگے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کا 129 واں نمبر ہونے پر توجہ دلانے کا نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ قومی اسمبلی ایجنڈے میں پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل بھی منظورکرائے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی کل طلب کرلیا، رہنما ن لیگ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ غلط تاثر دیا جارہا ہے حکومت اپنےججزلاناچاہتی ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، انسداد دہشتگردی اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرائے جانے کا امکان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف جسٹس نے 28 اکتوبر کو فل کورٹ اجلاس طلب کرلیاانسداد دہشت گردی کی عدالت کے انتظامی ججز کا اجلاس 7 نومبر اور سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب
مزید پڑھ »
26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکانقومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
فل کورٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس طلب، سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا روسٹر بھی جاریفل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر اور سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو ہوگا، انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا
مزید پڑھ »
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرلیاپی ٹی آئی اور جے یو آئی کے سینیٹرز نے مخالفت کردی
مزید پڑھ »
صدر مملکت نے قومی اسمبلی، سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیےاجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان
مزید پڑھ »
دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گیاظہر علی اور عاقب جاوید کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا امکان، ذرائع
مزید پڑھ »