قیمتی کبوتروں کی سرحد پار اڑانوں سے کبوتر باز پریشان -
پاؤں میں چھلے اور پروں پر نشانیاں لگاتے ہیں، بھارت جاسوس سمجھ لیتا ہے، مالکان۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرلپاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں بسنے والے کبوتربازوں کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے ان کے قیمتی اورنایاب نسل کے کبوترایک سے دوسرے ملک میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں نقصان برداشت کرنا پڑتاہے۔
مقامی کبوتر باز محمد ریحان نے بتایا کہ ان کے پاس سیکڑوں کبوترموجود ہیں جن میں سے کئی ایسے ہیں جن کی قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے، وہ ان کبوتروں کی اپنے بچوں کی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں مگراس وقت انھیں دکھ ہوتا ہے جب ان کے کبوترچند فرلانگ کے فاصلے پر واقع بھارتی سرحدعبورکرجاتے ہیں اور پھر واپس نہیں آتے۔
کبوتروں کے شوقین محمدعرفان کہتے ہیں عام قسم کے کبوترچلے بھی جائیں توان کا دکھ نہیں ہوتا مگرکچھ کبوترخاص ہوتے ہیں، ان میں ٹیڈی، گولڈن، رام پوری، کمان گر، فیروزپوری، لاکھے، لاکھے جالندھری اور انمول شامل ہیں، ان میں سے ایک ایک کبوتر کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد ہے،انھوں نے بتایا کہ قیمتی کبوتروں کے پروں پر مہریں لگائی جاتی ہیں اوران کے پاؤں میں خاص نشان والے چھلے پہنائے جاتے ہیں تاکہ پہچان ہوسکے مگرجب یہ دوسرے ملک چلے جاتے ہیں توپھران کی واپسی کم ہی ہوتی...
بھارتی سرحدی گاؤں اٹاری کے رہائشی ایک کبوترباز راجیندر سنگھ روبی نے ٹیلی فون پرایکسپریس کو بتایا کہ ویزا اورآنے جانے کی پابندی تودونوں ملکوں کے شہریوں پرعائد ہوتی ہے، یہ پرندے ان سرحدی پابندیوں سے آزادہوتے ہیں، بھارت سے اکثرکئی جنگلی جانورپاکستان چلے جاتے ہیں، اسی طرح ہمارے یہاں سے کبوتراڑکر پاکستان اوروہاں سے یہاں آتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کے کئی علاقوں میں سیوریج کا پانی جمع، سڑکیں تالاب بن گئیںشہر قائد میں اختیارات کی جنگ اور اداروں کی نااہلی کے سبب ابلتے گٹروں کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہورہی ہے، میئر کراچی بھی صورتحال سے پریشان ہوگئے
مزید پڑھ »
’غلطی‘ میں کئی چہرے رکھنے والے ہیرو کا کردار ادا کر رہا ہوں، عفان وحید - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
پولیس نے دعا منگی کی بازیابی کیلیے شہریوں سے مدد مانگ لی - ایکسپریس اردومغویہ کا سراغ نہ مل سکا، پریس کلب پر دعا منگی کے قریبی عزیزوں اور دیگر کا مظاہرہ
مزید پڑھ »
لاہور سے گوجرانوالہ بارات لے جانے والا دولہا موٹر وے پر لٹ گیا ، دلہن کے ساتھ کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئیلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل ملک بھر میں عوام چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پریشان
مزید پڑھ »
شریف خاندان ہوائی فائرنگ سے وزیراعظم کو اپنے ہدف سے نہیں ہٹاسکتا، فردوس عاشق - ایکسپریس اردوآصف زرداری کی 8 پراپرٹیز ضبط کی گئیں اور ان کے خلاف 20 انکوائریز جاری ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات
مزید پڑھ »
دنیا کی بڑی زبانوں میں شامل اردو اپنے ہی ملک میں دربدر ہے، مقررین - ایکسپریس اردومنشی پریم چند،راشد الخیری، قرۃ العین حیدر، عصمت چغتائی، راجندر سنگھ بیدی اپنے اپنے زمانے کے لحاظ سے افسانے لکھتے رہے
مزید پڑھ »