گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا کے لواحقین نے پولیس کی ناکام کارکردگی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔
گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔ دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن
سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دے ری ہے۔ پولیس کی ناقص کارکردگی پر لاپتہ بچوں کے لواحقین کا صبر جواب دے گیا اور انھوں نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر جمع ہو کر لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ اس موقع پر احتجاج میں شریک خواتین اور بچے لاپتہ ہونے والے دونوں کمسن پڑوسی بچوں کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے صرف اندھیرے میں تیر چلایا جا رہا ہے ، 18 روز گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال ہمارے لخت جگروں کا سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دیتی ، پولیس صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے ، ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کا فوری طور پر سراغ لگایا جائے اب تک کسی کے بھی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی
احتجاج لاپتہ بچے عالیان علی رضا سندھ اسمبلی پولیس کارکردگی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور ؛ سرکاری ملازمین کی مطالبات منظور نہ ہونے پر 3 روز احتجاج کی کالجمعرات کو سول سیکریٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائیگا، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن
مزید پڑھ »
چین نے لداخ کے کچھ حصوں کو شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کا اعلانچین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصوں کو شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے جس پر بھارت نے احتجاج کیا۔
مزید پڑھ »
کشاizoen کا احتجاج کا اعلان: حکومت پر دباؤ بڑھتا ہےپاکستان کے تمام کسان اتحاد نے حکومت سے کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت دینے کی اپیل کی ہے، ورنہ وہ صوبائی اسمبلیوں کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
سینیٹر شیری رحمٰن نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کا الزام لگایاپیپلزپارٹی کے سینیٹر شیری رحمٰن نے دریائے سندھ پر نئی نہروں سے متعلق تحریک التوا پیش کی جس میں سندھ کے حصے کا پانی روکے جانے کا الزام عائد کیا گیا۔
مزید پڑھ »
چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کیاچینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے سندھ پولیس کے ہاتھوں بدسلوکی کے خلاف مدد مانگئی ہے، جس کی رپورٹ 24NewsHDTV چینل نے کی ہے۔ چھ چینی سرمایہ کاروں نے اپنے وکیل مہsud Advocate کے ذریعے SHC میں تینے عدالت سے انصاف اور سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور چلاس کے خلاف حفاظت مانگی ہے۔
مزید پڑھ »
مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب نہ کیے جانے پر ایاز صادق کا بیانقومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔
مزید پڑھ »