عدالت کو امید نہیں یہاں تک کہ اس ملک کا چیف ایگزیکٹو اس کیس کی طرف توجہ دے گا، عدالتی حکم نامہ
لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی افسوسناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹہائی کورٹ نے لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوس ناک قرار دے دیا۔
اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے لاپتا اظہر مشوانی کے بھائیوں کا کچھ معلوم نا ہو سکا ۔ عدالت نے حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دے دیا ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ توقع ہے اٹارنی جنرل اس معاملے پر وزیر اعظم سے ملیں گے۔ حکومت کی جانب سے عدالت کے سامنے کمزور جواب دیا گیا۔
حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہےکہ عدالت کو امید نہیں یہاں تک اس ملک کا چیف ایگزیکٹو اس کیس کی طرف توجہ دے گا۔ فریقین کی طرف سے اس معاملے میں بے حسی افسوسناک ہے۔ درخواست گزار وکیل کے جزوی دلائل ہو چکے ہیں۔ آئندہ سماعت پر دستیاب بینچ کے سامنے کیس مقرر کریں۔ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے پر مریضہ کے سنگین الزاماتجسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلے سے روک دیا گیااسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس بند کرنے کے نیب کے پرانے فیصلے کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کی
مزید پڑھ »
9 مئی؛ بشری بی بی جی ایچ کیو حملے سمیت 11 مقدمات میں ملزمہ نامزدبشری بی بی کے خلاف راولپنڈی میں درج گیارہ مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
مزید پڑھ »
چین کے ساتھ تعلقات پر سیاست کی کسی قسم کی گنجائش نہیں، وزیراعظمچین میں سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات پر اطمینان کا تاثرپایا جاتا ہے، صحافی
مزید پڑھ »
ایم پوکس: منکی پوکس وائرس کی بیماری کیسے پھیلتی ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایم پوکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے اور ملک بھر میں اس بیماری کے حوالے سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی جا چکی ہے۔
مزید پڑھ »
بظاہر لگ رہا ہے حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹکیسے اس ملک میں لوگ اغوا ہوتے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کرتے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس
مزید پڑھ »
عدلیہ میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے،نوٹسز بذریعہ میل بھیجیں گے: جسٹس عامر فاروقانفارمیشن مشین کی رونمائی بھی کردی ہے، انفارمیشن مشین سے سائلین کو کیس کہ تفصیلات معلوم ہو جائیں گی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
مزید پڑھ »