لاہور، کراچی، اسلام آباد میں بارش islamabad Lahore Rain Turns Weather Pleasant WeatherForecast WeatherPK pmdgov Pakistan
لاہور/کراچی/ اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے تین بڑے شہروں میں بارش سے ان کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
لاہور میں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا اور 50سےزائد فیڈرٹرپ کر گئے ہیں۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ گلشن راوی، راج گڑھ، سمن آباد، بند روڈ، ڈھولنوال، چوبرجی پارک، فیز پور، علی پارک، بیگم کوٹ، کوٹ لکھپت، چونگی امرسدھو، نشاط کالونی، صدر، مغل پورہ، دھرم پورہ، شالامار، مزنگ، قلعہ گجرسنگھ، شادباغ، سلطان پورہ اور شاہدرہ بھی بجلی سے محروم ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا ہے۔ واسا اور انتظامیہ نکا سی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا...
انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس حکام بارش کے دوران فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں اور نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ وزیراعلی ٰآفس بھجوائی جائے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا متوقع ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ عزیز آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، کریم آباد اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی۔ صدرسائٹ ایریا اور کھاردار کے علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوارلاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار Read News Lahore Weather Rain metoffice
مزید پڑھ »
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارجمعے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی...;
مزید پڑھ »
مون سون کا نیا سپیل: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش حبس کا زور ٹوٹ گیامون سون کا نیا سپیل: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، حبس کا زور ٹوٹ گیا Rain Turns Weather Pleasant Lahore WeatherForecast WeatherPK pmdgov Pakistan
مزید پڑھ »
مون سون کا نیا سپیل: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، حبس کا زور ٹوٹ گیا
مزید پڑھ »
پنجاب میں بارش کے سبب مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحقپنجاب میں بارش کے سبب مختلف حادثات میں13 افراد جاں بحق ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »