مصنوعی بارش کب، کہاں اور کیوں کروائی جائے گی۔۔؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates Rain
شہر لاہور میں اسموگ سے چُھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کمشنر لاہور نے مصنوعی بارش کروانے کی تجویز دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد عملدرآمد کروایا جائے گا۔
کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی جانب سے لاہور میں اسموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کی تجویز بھیج دی گئی۔ کمشنر لاہور کی تجویز منظوری کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جو حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی جائے گی۔۔ حکام کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے راکٹ لانچر یا جہاز کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کی جائے گی اور اس کیلئے ڈرائی آئس یا سلور آئیو ڈائیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔۔ مصنوعی بارش پر 30 سے 35 کروڑ روپے لاگت آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ لاہور اور گردونواح میں اسموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں اور سانس کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔ اسموگ کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے اضلاع میں آج تمام اسکولز میں چھٹی بھی دی گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں شادی سے تین روز قبل فائرنگ سے 24 سالہ لڑکی قتل - ایکسپریس اردوحملہ آور زبردستی لڑکی کو اپنے ساتھ لےگئے اور کچھ دورجاکرگولیاں ماردیں
مزید پڑھ »
لاہور سے اسلام آباد آنیوالی قومی پرواز حادثے سے بچ گئیلاہور سے اسلام آباد آنے والی قومی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
لاہور سیمت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی لپیٹ میںلاہور سیمت پنجاب کے مختلف اضلاع اسموگ کی لپیٹ میں مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
لاہور میں پھر اسموگ، جمعہ کو اسکول بند رہیں گےچند دن کے وقفے کے بعد اسموگ نے لاہور کو پھر لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا اور جمعہ کو بھی اسکول بند رہیں گے LahoreSmog
مزید پڑھ »