لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے مون سون کا حالیہ سپیل آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہو گئی۔
لاہور میں بارش اور ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب جمعرات کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے خیبر پختو نخوا، بالائی، وسطی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 57 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ مری 15، سیالکوٹ 10، گجرات 02، گڑھی دوپٹہ 13، راولا کوٹ 08، کوٹلی 04، سیدو شریف 07، کاکول 06 اور کراچی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں ہلکی اور تیز بارش جاری،مختلف علاقوں میں بجلی بندکراچی میں ہلکی اور تیز بارش جاری،مختلف علاقوں میں بجلی بند SamaaTV
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ - Aaj.tv
مزید پڑھ »
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر بارشکراچی کے مختلف علاقوں میں پھر بارش شروع، تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں اور بعض علاقوںمیں بادل چھائے گئے تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »