لگ رہا ہےکہ بڑی عدالتوں میں کچھ تازہ ہوائیں چلی ہیں: رؤف حسن

پاکستان خبریں خبریں

لگ رہا ہےکہ بڑی عدالتوں میں کچھ تازہ ہوائیں چلی ہیں: رؤف حسن
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

طاقت ور لوگوں کو خوف ہے جو چاہتے ہیں کہ ختم ہوچکے کیسز کے فیصلے اور سماعتوں کو زیادہ سے زیادہ مؤخر کیا جائے، تاکہ بانی قید میں رہیں، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ شخص واحد کی ڈکٹیٹر شپ کی وجہ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، لگ رہا ہےکہ بڑی عدالتوں میں کچھ تازہ ہوائیں چلی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت اور سائفر کے کیسز ختم ہو چکے ہیں، توشہ خانہ اور القادر کیس بھی جھوٹ پر مبنی اور سب کے سامنے واضح ہے۔ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی چھ اکائیاں مشکلات میں ہیں، جھوٹی کہانیوں پر مقدمے بنائے جاتے ہیں، صاحب اقتدار اور طاقت ور لوگوں کو خوف ہے جو چاہتے ہیں کہ ختم ہوچکے کیسز کے فیصلے اور سماعتوں کو زیادہ سے زیادہ مؤخر کیا جائے، تاکہ بانی قید میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں چوتھا مقدمہ بنانے کی تیاریاں ہیں، قانون ہے کہ ایک معاملے میں ایک مقدمہ بن سکتا ہے، لیکن ان کی کوشش ہے کہ چوتھا مقدمہ بنا کر اس میں عمران خان کو پہلے سزا دلوائی جائے پھر جو پرانے ختم ہوچکے مقدموں کے فیصلے آنے ہیں انہیں آنے دیا جائے، اس طرح بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مزید وقت گزارنا پڑے گا، شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں رہائی متوقع ہونے پر ان کے خلاف ایک ساتھ 8 مقدمات لگا دیے...

رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریاست کو کمزور ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ریاست پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رؤف حسن کے ساتھ پیش آئے واقعے پر حکومت سنجیدگی سے تحقیق کرے گی: اعظم نذیر تارڑرؤف حسن کے ساتھ پیش آئے واقعے پر حکومت سنجیدگی سے تحقیق کرے گی: اعظم نذیر تارڑاس کیس میں اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں، رؤف حسن اور عینی شاہدین کا خیال تھا کہ وہ خواجہ سرا ہیں: اعظم نذیر تارڑ کا سینیٹ میں بیان
مزید پڑھ »

ہم پر تشدد ہوا اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں: عمر ایوبہم پر تشدد ہوا اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں: عمر ایوبملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا، موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کررہے ہیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی
مزید پڑھ »

حملہ کرنے والے کون تھے اور حملہ آور نے رؤف حسن سے کیا کہا؟ رہنما پی ٹی آئی نے پورا قصہ سنادیاحملہ کرنے والے کون تھے اور حملہ آور نے رؤف حسن سے کیا کہا؟ رہنما پی ٹی آئی نے پورا قصہ سنادیااسلام آباد : ترجمان پی‌ ٹی آئی رؤف حسن نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا حملہ کرنے والوں کےچہرے میرے ذہن میں نقش ہیں
مزید پڑھ »

گوگل کی جانب سے اے آئی کیمرا فیچرزکا اجراء شروعگوگل کی جانب سے اے آئی کیمرا فیچرزکا اجراء شروعگوگل کے مطابق اس فیچر کے سب تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے
مزید پڑھ »

حکومت رؤف حسن پر حملے کو پوری سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وزیر قانونحکومت رؤف حسن پر حملے کو پوری سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وزیر قانونرؤف حسن کے بیان پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں، اعظم نذیر تارڑ
مزید پڑھ »

عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر امریکا بلبلا اُٹھاعالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر امریکا بلبلا اُٹھااسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ نسل کشی نہیں؛ امریکی صدر
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 15:04:07