ٹی وی پر کیبل نہیں، نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں نہ انٹرٹینمنٹ، آپ خود آکر دیکھیں کتنا ظلم ہورہا ہے، ملزم
ٹی وی پر کیبل نہیں آتا، نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں نہ انٹرٹینمنٹ، آپ خود آکر دیکھیں کتنا ظلم ہورہا ہے، عزیر بلوچکراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے اپنے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں عزیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔
ملزم عزیر بلوچ نے کہا کہ آپ سب جیل میں آکر خود دیکھیں میرے ساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے، ٹیلی ویژن دیا گیا ہے لیکن ٹی وی کیبل مہیا نہیں کی گئی، نہ میں نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کا انٹرٹینمنٹ کا کوئی پروگرام دیکھ سکتا ہوں۔ عزیر بلوچ نے درخواست میں کہا کہ مجھے جمعہ کی نماز تک مسجد میں ادا کرنے نہیں دی جاتی نہ ہی ہفتے میں ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وکیل صفائی فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، قانون کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات بھی کروائی جائے۔ عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست پر سب جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق 2012 میں لیاری آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت دیگر کے خلاف تھانہ کھارادر میں مقدمہ درج ہے۔Dec 02, 2024 04:18 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: رینجرز نے لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیاملزم آصف عرف آصف دبئی قتل و اقدام قتل کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے
مزید پڑھ »
لاہور میں پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک، ساتھی خاتون گرفتارپولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے کلاشن کوف سے فائرنگ کردی
مزید پڑھ »
ایکس مین اور ڈیڈ پول اسٹار ہیو جیکمین کا صحت سے متعلق انکشافہیو جیکمین نے اپنے مداحوں سے جلد کے کینسر کا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کردی
مزید پڑھ »
بابا صدیقی کو گولی مارنیوالا شوٹر گرفتار، گینگ سے رابطہ کس طرح ہوا؟ دوران تفتیش انکشافاتدوران تفتیش شیو کمار نے لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا: بھارتی پولیس
مزید پڑھ »
’سدھو موسے والا واپس آگیا‘ گلوکار کے ننھے بھائی کی تصویر وائرلسدھو موسے والا کو لارنس بشنوئی گینگ نے بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا
مزید پڑھ »
کراچی میں رکشہ گینگ کے 4 انتہائی مطلوب ملزمانگینگ کا سرغنہ رحیم بخش حال ہی میں 18 سال جیل کاٹ کر آیا، پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث ہے
مزید پڑھ »