مئیراسلام آبادنےمعطلی کی سفارش کوہائیکورٹ میں چیلنج کردیا SohailRashid8 کی رپورٹ SamaaTV
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 25 mins ago
مئیر اسلام آباد اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی سربراہی میں کام کرنیوالے لوکل گورنمنٹ کمیشن نے انصر عزیز پراختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام لگا کر معطل کرنے کی سفارش کی تو مئیر اسلام آباد نے کمیشن کی تشکیل اور معطلی کی سفارش کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
مئیر اسلام آباد پر لوکل گورنمنٹ کمیشن کی جانب سے صفائی کے خلاف ضابطہ ٹھیکے، شہر کو پانی کی فراہمی میں ناکامی، سرکاری ملازمین اور گاڑیاں ذاتی استعمال میں رکھنے سمیت 12 الزامات لگا کر معطل کرنے کی سفارش کی گئی۔ انصرعزیز مئیر شپ بچانے کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ پہنچے اورعلی نواز اعوان کی سربراہی میں کام کرنے والےکمیشن کی تشکیل کو ہی چیلنج کردیا۔ چیف میٹروپولیٹین آفیسر نے لوکل گورنمنٹ کمیشن میں مئیر اسلام آباد انصر عزیز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا جس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، نااہلی اور غفلت کے 12 الزامات عائد کیے گئے تھے۔
ریفرنس کے بعد کمیشن نے حکومت کو مئیر اسلام آباد کی فوری معطلی کی سفارش کردی۔ مئیر اسلام آباد انصر عزیز نے معطلی کی سفارش کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ کمیشن چیئرمین علی نواز اعوان جانبدار ہیں ، انہیں کام سے فوری طور پر روکا جائے اور ان کی سفارشات کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔ مئیر اسلام آباد نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فریق بنایا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شوہر کی اہلیہ کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے کی کوشش، ویڈیو وائرلریاض : سعودی پولیس نے اہلیہ کو کار سے کچلنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے عسیر میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی اہلیہ کے خلاف قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا
مزید پڑھ »
مشیرخزانہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئےمتحدہ عرب امارات کی دلچسپی کی تعریفمشیرخزانہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئےمتحدہ عرب امارات کی دلچسپی کی تعریف a_hafeezshaikh pid_gov MoIB_Official UAE Ambassador
مزید پڑھ »
احد رضا میراور سجل علی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پرمداحوں کی توجہ کا مرکزاحد رضا میراور سجل علی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پرمداحوں کی توجہ کا مرکز AhadRazaMir SajalAly SocialMedia RelationshipGoals CelebrityCouple Iamsajalali ahadrazamir
مزید پڑھ »
اٹلی کی بڑی فضائی کمپنی اپنے1500 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے لگی۔اٹلی کی بڑی فضائی کمپنی اپنے1500 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے لگی۔ Airline Italy AirItaly AirItalyClosesDown Bankruptcy Employees TerminateFromJobs qatarairways pontecorvoste
مزید پڑھ »
پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں کھٹملوں کے ساتھ لال بیگ بھی راج کرنے لگےکراچی: پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں کھٹملوں کے ساتھ لال بیگ بھی راج کرنے لگے ہیں، قراقرم ایکسپریس کی بزنس کلاس میں مسافر لال بیگوں سے پریشان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق قراقرم ایکسپریس کی بزنس کلاس کے 5 ہزار روپے سے زائد کا ٹکٹ خریدنے کے باوجود مسافر سکو
مزید پڑھ »