بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈیل کی باتیں ہو رہی ہیں، جن کی...
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈیل کی باتیں ہو رہی ہیں، جن کی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے تردید کی ہے۔ لیکن اگر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور اپنے ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں سے یہ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میں اُن کا کردار ہے تو پھر شکوک توجنم لیں گے۔
گزشتہ ہفتے مجھے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بشریٰ بی بی کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کی صورت میں اُنہیں دوبارہ گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ گنڈاپور کو پہلے بتادیا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ضمانت ملنے پر دوبارہ گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا پی ٹی آئی کا اختلاف پالیسیوں سے ہے اور وہ چاہتی ہے کہ ایسی پالیسیوں کو درست کیا جائے۔ میرے خیال میں اگر بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے کوئی یقین دہانی شامل ہے تو اُس کی صورت کچھ یوں ہو سکتی ہے کہ تحریک انصاف، فوج اور آرمی چیف پر براہ راست تنقید نہیں کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کو بھی نشانہ نہیں بنائے گی۔
یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کے ساتھ ساتھ آرمی چیف کی سب سے اہم ترجیح ہے اور اگر کوئی بشریٰ بی بی کی رہائی کے حوالے سے کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے تو اُس میں معیشت پر سیاست اور اسے نشانہ نہ بنانے کی بھی بات ہو گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی؛ بہنوئی کے قتل کے ملزم کی تھانے میں مبینہ خودکشیکراچی؛ بہنوئی کے قتل کے ملزم کی تھانے میں مبینہ خودکشی
مزید پڑھ »
اسرائیل پرحملے، امریکا نے ایران کے توانائی کے شعبے پر مزید پابندیاں عائد کر دیںایران سے مبینہ طورپر تیل خریدنے والی امارات، ہانگ کانگ اور دیگرممالک کی کمپنیز پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں
مزید پڑھ »
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے حکومت کو رپورٹ پیش کردی18ستمبر کی رات سندھڑی پولیس نے مبینہ مقابلے میں عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹرشاہنواز کی ہلاکت کا دعوٰی کیا تھا
مزید پڑھ »
ڈاکٹر شاہنواز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 4 پسلیوں کے علاوہ کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کا انکشافڈاکٹر شاہنواز کو 19 ستمبر کو سندھڑی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، بعد ازاں شدتپسند ہجوم نے ان کی لاش کو آگ لگادی تھی
مزید پڑھ »
لاہور: نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئیکمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم گارڈ چھٹی لے کرگیا ہوا ہے،کالج میں اس کی چھٹی کی درخواست بھی موجود تھی
مزید پڑھ »
کینیڈا کی خودمختاری اور سلامتی میں مبینہ مداخلت کرکے بھارت نے ’خوفناک غلطی‘ کی: ٹروڈوبھارت کینیڈا میں بھارتی مخالفین کو نشانہ بنانے کی وسیع تر کوششیں کر رہا تھا، ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں: جسٹن ٹروڈو
مزید پڑھ »