مذاکرات انہی سے ہوں گے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور مطالبات تسلیم کیے جانے پر احتجاج کال آف ہوگا، فیصل چوہدری
سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اور مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے اہم پیغام دیا ہے کہ مذاکرات انہی سے ہوں گے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے تو احتجاج کال آف ہوگا۔ میں نے کل تک مذاکرات کے لیے وقت دیا ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ عمران خان کے حوالے سے فیصل چوہدری نے بتایا کہ اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے، اگر بات آگے نہیں بڑھی تو ہمارا احتجاج ضرور ہوگا۔ احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا، میڈیا کا گلا دبایا گیا ہے اور میری بات چلنے پر پابندی ہے، سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں ہیں، سیاسی جماعتیں ملک کو اکٹھا رکھتی ہیں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ 9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے اور ہمیشہ پر امن احتجاج کی کال دی ہے، مذاکرات کل تک آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہوگا۔ ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جاتے، 24 نومبر کی کال پوری قوم کے لیے ہے۔Nov 18, 2024 02:26 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے پر پاکستان کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت جاسکتا ہےبھارتی میڈیا کے دعوے سے متعلق پاکستانی حکام نے تردید یا تصدیق سےگریز کیا ہے
مزید پڑھ »
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، فوج کا مذاکرات سے انکار، برطانوی اخبار کی رپورٹعمران خان نے جیل میں عسکری قیادت سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی تھی، برطانوی اخبار
مزید پڑھ »
عمران خان نے کہا ہے ملک میں اس وقت ایکسٹینشن مافیا کا راج ہے، فیصل چوہدریشاہ محمود قریشی 15 ماہ جیل میں رہے عمران خان کو ان پر کسی قسم کا شک نہیں، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک
مزید پڑھ »
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیابانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ملٹری کورٹس سے نہیں ڈرتے، شعیب شاہین
مزید پڑھ »
190 ملین پائونڈ ریفرنس، بریت کی درخواستوں پر آج سماعتعمران نے بہنوں علیمہ خان، عظمہ خان، نورین خان اور بھانجے قاسم خان سے ملاقات کی
مزید پڑھ »
کوئی لاش گرے، کوئی خون بہے، کوئی بات بنے!تحریک انصاف کے بانی، عمران خان نے 24 نومبر کو ’’یومِ مارو یا مرجاؤ‘‘ قرار دے...
مزید پڑھ »