مشاورت نہ ہوئی تو الیکشن کمیشن کا معاملہ لٹک جائے گا، خواجہ آصف
دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم اس معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ مشاورت نہ ہوئی تو الیکشن کمیشن کا معاملہ لٹک جائے گا۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ بدھ کے روز ہونے والی میٹنگ میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر کھوسہ کا نام دیا ہے۔ ناصر کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے بھی دیا تھا۔ ہمیں ان جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ ابھی دیکھا نہیں، تاہم حکومت پہلے ہی روز یہ معاملہ حل کر سکتی تھی، مسودہ دیکھ کر معاملے کو ڈیل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس مینڈیٹ ہے وہ بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اسمبلی میں سب سے اہم قانون سازی ہونے جا رہی ہے۔ ان حالات میں قانون سازی سمیت دیگر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سربراہ الیکشن کمیشن کے عدم تقرر سے پیدا بحران پر غور کے لیے اپوزیشن اجلاس طلبپارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں سربراہ الیکشن کمیشن اور ارکان کے عدم تقرر سے پیدا ہونے والے بحران پر غور ہوگا۔
مزید پڑھ »
الیکشن کمیشن ممبران کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیئےگئےنام چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی کی مشاورت سے بھیجے گئے تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی اجلاس - ایکسپریس اردوسندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لئے نامزدگیوں کا جائزہ
مزید پڑھ »
پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کے کسی رکن پر اتفاق نہ ہوسکاپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کے کسی رکن پر اتفاق نہ ہوسکا Islamabad PMImranKhan Cabinet Meeting ECP ImranKhanPTI MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »