مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے حوالے سے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا، منصوبے کے تحت مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل قبضہ تسلیم کرنے اور شہر کے ایک حصے میں فلسطینی دارالحکومت قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، غیر قانون آباد کاریوں پر اسرائیل کا قبضہ اور چار سال کے لیے مزید کالونیوں کی تعمیر روکنے کی تجویز بھی پلان کا حصہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، امریکی صدر نے میڈل ایسٹ پیس پلان کے نام اپنا منصوبہ پیش کیا تو ان کے پہلو میں اسرائیلی وزیر اعظم اور سامنے صرف صیہونی سامعین بیٹھے تھے۔
ٹرمپ کے مطابق امن منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس بلاشرکت غیرے اسرائیل کا دارالحکومت ہوگا، ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ مقدس شہر کا ایک چھوٹا سا حصہ فلسطینی ریاست کا کیپٹل ہوگا لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہ چھوٹا سا حصہ کہاں ہوگا، بدلے میں امریکی صدر چاہتے ہیں کہ فلسطینی اسرائیل کو بطور یہودی ریاست تسلیم کریں۔
اسرائیلی آباد کاریاں چار سال کے لیے معطل رہیں گی لیکن جو غیر قانونی کالونیاں بن چکی ہیں وہ اسرائیل کا ہی حصہ ہونگے، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ منصوبے سے فلسطینی سرزمین د گنی ہو گی لیکن اس کی بھی وضاحت نہیں کی گئی ہے ایسا ہوگا کیسے؟ پلان کے تحت غزہ کی پٹی میں محصور مہاجروں کی اپنی سرزمین پر واپسی کا دروازہ بھی ہمیشہ کے لئے بند ہوگا۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی اور حماس نے امریکی منصوبے کو مسترد کر دیا، حماس نے مشرقی بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنے کے بیان کو اشتعال انگیز اور ٹرمپ کے منصوبے کو فضول قرار دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فلسطین کا امریکا کے امن منصوبے کے بائیکاٹ کا مطالبہفلسطین کا امریکا کے امن منصوبے کے بائیکاٹ کا مطالبہ America PeacePlan Palestine Boycott StateDept
مزید پڑھ »
پاکستان کا افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ پر تشویش کا اظہارپاکستان کا افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار Islamabad ForeignOfficePk ashrafghani ARG_AFG mfa_afghanistan AshrafGhani MoDAfghanistan moiafghanistan MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
اسرائیل کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا جاسکتا، سعودی وزیرخارجہ - World - Dawn News
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے سابق مشیر جان بولٹن پر جھوٹ بولنے کا الزامڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے سابق مشیر جان بولٹن پر جھوٹ بولنے کا الزام DonaldTrump JohnBolton Accused Liar Senate Impeachment realDonaldTrump AmbJohnBolton POTUS DonaldJTrumpJr
مزید پڑھ »
کینیڈا، چوری کی زمین پر شاہی جوڑے کا 2ارب کا گھرکینیڈا، چوری کی زمین پر شاہی جوڑے کا 2ارب کا گھر Canada RoyalCouple PrinceHarry MeghanMarkle LuxuryMansion
مزید پڑھ »