مشینی کتے پولیس کی مدد کرنے کیلئے تیار

پاکستان خبریں خبریں

مشینی کتے پولیس کی مدد کرنے کیلئے تیار
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

لاہور: (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں جانوروں کو سکیورٹی اہلکار اپنے ساتھ رکھتے ہیں جن سے مختلف نوعیت کے کام لیے جاتے ہیں، انہی کی ایک مثال دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو ڈھونڈنے میں ایک کتے کا تھا، جسے بعد میں امریکا میں اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا، اب ایک دلچسپ خبر امریکا سے آئی ہے۔ جہاں ریاست میسا چوسٹس کی پولیس نے سکواڈ میں مشینی کتوں کو شامل کرلیا جو آپریشنز میں اہلکاروں سے آگے بڑھ کر کام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کی پولیس نے حال ہی میں بوسٹن ڈائنامکس کا کامیاب تجربہ کیا، یہ کتے نما مشینیں جرائم کے خلاف لڑنے اور مختلف آپریشنز میں استعمال کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ روبوٹ مسلح نہیں البتہ انہیں اسلحے کی منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسی طرح یہ مشینی کتے مشتبہ افراد کی کھوج، مشکوک اشیا کو تلاش کرنے میں مدد کریں گے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکنالوجی سے لیس بوسٹن ڈائنامکس میں کیمرے نصب ہیں، جب انہیں کسی بھی مقام پر مشن کے لیے بھیجا جائے گا تو اہلکار وں کے پاس موجود ایل سی ڈی میں تمام مناظر آئیں گے۔

مشینی کتوں کے اگلے، دائیں، بائیں حصوں پر کیمرے نصب ہیں جن کا کنٹرول اہلکاروں کے پاس موجود ڈیوائس میں ہوگا، روبوٹ کو اُس ہی ڈیوائس کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوسٹن ڈائنا مکس کو آزمائشی طور پر صرف ایک ریاست کی پولیس کے ساتھ شامل کیا جائے گا، تجربے میں کامیابی کے بعد اسے فرسٹ رسپانڈ ٹیموں سمیت حساس اداروں کی ٹیموں کے ساتھ بھی شامل کیا جائے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

میلسی میں کھیت سے دوکزنز کی لاشیں برآمد،دونوں بچیاں کل سے لاپتہ تھیںمیلسی میں کھیت سے دوکزنز کی لاشیں برآمد،دونوں بچیاں کل سے لاپتہ تھیںمیلسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میلسی میں کھیت سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات
مزید پڑھ »

وفاق اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کی اکھاڑپچھاڑ، 14افسروں کی گریڈ22 میں ترقیوفاق اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کی اکھاڑپچھاڑ، 14افسروں کی گریڈ22 میں ترقی14افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائمجیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائمہائی کورٹ نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کے پیش نظر انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا۔
مزید پڑھ »

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقریری کےلئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوریاعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقریری کےلئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوریاعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقریری کےلئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوری مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائمجیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائمجیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم sherryrehman pid_gov PTIofficial
مزید پڑھ »

امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںامریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 08:47:13