مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات اور عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے. انہوں نے وزیر تعلیم سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ الازہر خواتین کی تعلیم کی پُرزور حامی ہے اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گی.
جامعہ الازہر خواتین کی تعلیم کی پُرزور حامی ہے، مفتی اعظم مصر ڈاکٹر نظیر محمد عیاد، وزیر تعلیم سے ملاقات مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیم ات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40
فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم کی پُرزور حامی ہے، اس کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ مفتی اعظم مصر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے علما کو مصر بھیجنا چاہیے تاکہ وہ دنیا کی قدیم ترین درسگاہوں میں سے ایک کے تجربات اور تعلیمات سے مستفید ہو سکیں۔ وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور مصر دونوں دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کے حامل ممالک ہیں۔ انہوں نے جامعہ الازہر کو پوری اسلامی دنیا کے لیے بے حد اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ اس تعلیمی ادارے کا دورہ کریں، جو اسلامی تعلیمات کا مرکز ہے، ہماری وزارت تعلیم جامعہ الازہر کے کیمپس کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ خالد مقبول صدیقی نے مفتی اعظم مصر کو یہ بھی بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکولوں میں عربی زبان کی کلاسز شروع کی گئی ہیں تاکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی پیدا کی جا سکے
جامعہ الازہر مصر پاکستان تعلیم ثقافت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اور قازقستان کے مابین تجارت میں اضافہ کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائمقازقستان اور پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مصنوعات و مشینری کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
مریم نواز نے پنجاب میں موٹرسائیکل منی کلینک متعارف کرائی جائے گی کا اعلانوزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کے افتتاح کے دوران موٹر سائیکل منی کلینک کے متعارف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی خدمت کا عہد لیا اور متعدد پراجیکٹس کا اعلان کیا، بشمول ڈائیلسز کے مریضوں کے لیے سالانہ فنڈ میں اضافہ، انسولین کی گھروں میں فراہمی اور آرگن ایمپلانٹ پروگرام کا جلد سے جلد شروع ہونا۔ انہوں نے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پیرا میڈیکل اسٹاف کا ڈاکٹروں سے رابطہ یقینی بنانے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی، انصاف لائر فورم نے ملٹری کورٹ کی سزائیں کے خلاف رٹ دائر کرنے کا اعلان کر دیاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملٹری کورٹ کی جانب سے سویلین کو سزائیں دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت: عدالت نے کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دتاکراچی میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دتا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیاوزیر اعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا، تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔
مزید پڑھ »
صنعت کاروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کیپاکستان کے صنعت کاروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم سے قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »