وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ پیش کریں گے، چاروں وزرائے اعلیٰ نے معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزيب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزيب نےکہا ہےکہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی 38 فیصد سے7 فیصد پر آگئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزيب نےکہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی آگئی، زر مبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہيں، مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزيب نےکہا کہ امریکا میں موڈیز، فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ مثبت میٹنگ ہوئی، پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ پیش کریں گے، چاروں وزرائے اعلیٰ نے معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کرليں گے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے تمام سیکٹرز کو کردار ادا کرنا ہے، ٹیکس ریونیو بڑھانےکے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، ملک کے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔24 نومبر کی حکمت عملی طے، علی امین کا عمران کی رہائی کیلئے ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں مہنگائی 4 سال کی کم ترین سطح پرپہلے چار ماہ کے لیے مہنگائی اوسطاً 8.67 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 28.45 فیصد سے تیزی سے کم ہے
مزید پڑھ »
فیصل قریشی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میںسوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے
مزید پڑھ »
حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا، اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ٹیکس وصولیوں پر بریفنگوزیر مملکت برائے خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام بھی اجلاس میں شریک، وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے کل ملاقات متوقع
مزید پڑھ »
رواں ہفتے 24 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریاتحالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر بھی 4.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوجیوں کی دھاڑیں مارتے ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاکر لیجانے کی ویڈیو وائرلسوشل میڈیا اسرائیلی خواتین فوجی اہلکاروں کی رونے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے
مزید پڑھ »