مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں نے سخت فوجی محاصرے میں پاکستان کیساتھ عیدالفطرمنائی OccupiedKashmir Muslims EidUlFitr Pakistan IndianArmy Brutality KashmirIssue KashmirCelebratesEidWithPakistan KashmirStillUnderSiege KashmirBleeds
آج جب پوری امت مسلمہ عید الفطر کی خوشیاں منا رہی ہے ، کشمیر کے مسلمانوں نے یہ مذہبی تہوار بھارت کی طرف سے نافذ سخت فوجی محاصرے میں گزارا۔
کشمیر میڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج عید الفطر کے موقع پر جاری کی جانے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو نمازعیداور بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں سخت پابندیاں نافذ کردیں اور بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران بھارتی ریاستی دہشت گردی میں انتہائی تیزی دیکھی گئی اور اس مہینے کے دوران بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی 472کارروائیوں کے دوران 25بیگناہ کشمیری شہیدکر دیے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں کی طرف سے آپریشنوں اور بھارت مخالف پرامن مظاہروں کے دوران طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 2سو 49افراد زخمی ہو گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس اور پیراملٹری اہلکاروں نے رمضان کے مہینے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 1سو 63افراد گرفتار کر لیے۔ادھرلوگوں نے...
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے آج سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس سے پہلے پورے مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ رات چاند نظر آنے کے بارے میں جاننے کیلئے پاکستانی چینلز دیکھتے رہے۔جونہی اس بات کا اعلان کیا گیا کہ پاکستان میں آج عیدالفطر منائی جائے گی۔ اسی طرح کے اعلانات سرینگر اور دیگر قصبوں اور دیہات میں کئے گئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بہت جلد عید سری نگر اور لداخ میں منائیں گے وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان ...مظفر آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے
مزید پڑھ »
'بھارتی مظالم جاری، کشمیر میں آج کرفیو کی آڑ میں نمازعید تک نہیں پڑھنے دی گئی'
مزید پڑھ »
بہت جلد سری نگر، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر - ایکسپریس اردومظلوم کشمیریوں، کورونا وبا اور طیارہ حادثے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے عید سادگی سے منائی جائے، خصوصی پیغام
مزید پڑھ »
عثمان بزدار نے نماز عید الفطر وزیراعلیٰ آفس میں ادا کی، ملکی ترقی کیلئے دعائیںعثمان بزدار نے نماز عید الفطر وزیراعلیٰ آفس میں ادا کی، ملکی ترقی کیلئے دعائیں UsmanBuzdar EidUlFitr Prayer pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK UsmanAKBuzdar
مزید پڑھ »