مقبوضہ کشمیر میں لوگ ڈپریشن کا شکار ہو گئے: بی بی سی رپورٹ ARYNewsUrdu
سری نگر: بی بی سی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگ ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے شکار مقبوضہ کشمیر میں لوگ مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں، پلواما میں ڈپریشن کے مریضوں میں 150 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔ بی بی سی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرینگر میں بھی ذہنی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، کشمیریوں میں زیادہ خوف بھارتی فوج کی جانب سے حراست میں لینے کا ہے، کشمیریوں کا کہنا ہے کہ وہ خواب میں بھی بھارتی فوجیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے ہوتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی اس رپورٹ سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی تشویش ناک صورت حال سامنے آتی ہے، 185 دنوں سے انھیں بھارتی فوج نے محصور کر کے رکھا ہوا ہے، ان کی معمولی کی زندگی بڑی حد تک معطل پڑی ہوئی ہے جس سے کشمیریوں کی ذہنی صحت پر نہایت برے اثرات...
خیال رہے کہ اس سے قبل ایسی رپورٹس بھی سامنے آ چکی ہیں جن سے معلوم ہوا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف آتشی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ نفسیاتی ہتھیار بھی استعمال کر رہی ہے، جن میں سرفہرست خواتین پر جنسی تشدد ہے۔ بھارتی فوجی درندگی میں مزید آگے بڑھتے ہوئے کشمیری بچوں کو بھی نہیں بخش رہے، بچوں کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہرنائی میں کشمیر ریلی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام، بم برآمد - ایکسپریس اردومسجد کے اندر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی
مزید پڑھ »
بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں گر کر تباہنئی دہلی: بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ریاستی ضلعے میں گرکر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 15 منٹ پر مقبوضہ کشمیر کے ریاستی ضلع ردکھد کی حدود میں گر کر تباہ ہوا تاہم اس
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کشمیر پر مشترکہ قرارداد اتفاق رائے سے منظورقومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کشمیر پر مشترکہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور Pakistan NationalAssembly OccupiedKashmir KashmirSolidarityDay KashmirStillUnderCurfew NAofPakistan pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی، سینیٹ میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق متفقہ قراردادیں منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے | Abb Takk News
مزید پڑھ »
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے - ایکسپریس اردوریلیاں اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جارہی ہیں، نعرہ تکبیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا گونج اٹھی
مزید پڑھ »