یہ طیارہ 8 مارچ 2014 کو کولالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوا تھا اور پر اسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا
ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ 10 سال قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کے ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پرواز ایم ایچ 370 ایک بوئنگ 777 طیارہ ہے جس میں 227 مسافر اور عملے کے 12 افراد شامل تھے ۔ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق طیارہ آخری مرتبہ آسٹریلوی شہر پرتھ سے مغرب میں بحر ہند کے اوپر دیکھا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک نے ایک کانفرنس میں کہا ہے کہ لاپتا طیارےکی تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لیے اوشن انفنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اور اوشن انفنٹی کو طیارے کا ملبہ ملنے پر 7 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
پرواز میں 150 سے زائد چینی مسافر سوار تھے جن کے رشتہ داروں نے ملائیشیا ایئر لائنز اور بوئنگ ہوائی جہاز کے انجن بنانے والی کمپنی رولز روائس اور الیانز انشورنس گروپ سے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملائیشیا ائیر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام فضائی تاریخ کے سب سے بڑے زیرِ آب آپریشنز میں سے ایک تھا اور اس میں آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین جیسے ممالک شامل تھے۔Dec 20, 2024 10:02 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طےطیارےکی تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لیے اوشن انفنٹی کے ساتھ معاہدہ ہواہے، اوشن انفنٹی کو طیارے کا ملبہ ملنے پر 7 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
مزید پڑھ »
گوگل میپس میں ایک اہم تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیااس تبدیلی کا اعلان گوگل کی جانب سے ایک سال قبل کیا گیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی سی بی کا قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ دوبارہ شروع کرنے کا اعلانایونٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کے آر ایل گراونڈ پر کھیلا جائے گا
مزید پڑھ »
اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقاتصوبائی وزیر اطلاعات نے اخبارات کو ادائیگی کا پرانا طریقہ کار بحال کرنے کی یقین دہانی کے علاوہ اخبارات کو ٹینڈر نوٹس کے اجرا کی بحالی کا بھی اعلان کیا
مزید پڑھ »
برطانیہ کا پاکستان میں 108 ملین پاؤنڈز کے منصوبے شروع کرنے کا اعلانفنڈنگ کے اعلان کی تقریب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ودیگر نے شرکت کی
مزید پڑھ »
ایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے: قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین اور اراکین برہمقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی سربراہی میں ہوا جس میں لاپتا افراد کا معاملہ زیر بحث آیا
مزید پڑھ »