اس مہم کے لیے 81,000 پولیو ورکرز اور ان ورکرز کی حفاظت کے لیے 19,000 سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں، ای او سی سندھ
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع کی جائے گی جس میں سندھ کے 30 اضلاع کے ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق سات روزہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے 95 لاکھ بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔
ای او سی سندھ کا کہنا ہے کہ میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں یہ مہم دیگر اضلاع سے تین روز قبل ہی شروع کی جا چکی ہے۔ اس مہم کے لیے 81,000 پولیو ورکرز متحرک کیے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ان ورکرز کی حفاظت کے لیے 19,000 سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں۔ کوآرڈینیٹر ای او سی سندھ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔ مہم میں رہ جانے والے بچوں کے والدین ای او سی کی ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
رواں سال اب تک سندھ 12 جبکہ کراچی سے 4 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال حیدرآباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے پولیو کے دو، دو کیسز جبکہ شکارپور، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، کراچی ضلع شرقی اور ملیر سے ایک، ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا فل کورٹ سے خطابخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحقرواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی، 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغا کیا جائے گا: ذرائع ایمرجنسی آپریشن سینٹر
مزید پڑھ »
پاکستان میں پولیو کی نئی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہو گئیبلوچستان اور خیبر پختونخوا میں چار بچوں کو پولیو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پاکستان میں پولیو کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ پولیو مٹانے کی مہم کے حکام نے یہاں جمعرات کو بتایا کہ لاککی ماروات، پیشین، چامن اور نوشکی سے ایک لڑکی اور دو لڑکوں میں پولیو وائرس کا ثبوت ملا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ایف ایف نے ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیاچیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی، پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا
مزید پڑھ »
ملک میں غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: ماہرینسال 2024 کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں غیر ملکیوں پرحملوں میں سب سے زیادہ چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اب تک 7 چینی شہری جاں بحق ہوچکے
مزید پڑھ »
98 فیصد ارکان کی رائے 15 اکتوبر کو احتجاج کے حق میں ہیں: ترجمان پی ٹی آئیبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تو 15 اکتوبر کو ہر حال میں اسلام آباد جائیں گے اور احتجاج کریں گے: شیخ وقاص اکرم
مزید پڑھ »
غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے امریکا نے اسرائیل کو 30 دن کا الٹیمیٹم دیدیاامریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے
مزید پڑھ »