ملک کو جعلی وغیر قانونی ادویات سے پاک کریں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 10 میں سینئر ڈرگ انسپکٹر نے ادویات کےغیر قانونی گودام پر چھاپہ مارا، 65 غیرقانونی و اسمگلڈ ادویات کا اسٹاک ضبط کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔
معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ قانون شکن عناصرکے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، جعلی ادویات کا دھندا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک کو جعلی وغیرقانونی، غیرمعیاری ادویات سے پاک کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جعلی، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی دواؤں کے خلاف جڑواں شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے کی دوائیں برآمد کرکے گودام سیل کر دیے تھے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دوائیں جانوروں کے لیے استعمال ہونے والے اجزاء سے بنائی جا رہی تھیں اور فیکٹری بھی گھر میں لگائی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اگر غیرملکی پراڈکٹس کی رسیدیں فراہم کرنے میں ناکام رہے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان، 17فیصدHIVپوزیٹو افراد اپنی بیماری سے لاعلم ہیںپاکستان، 17فیصد ایچ آئی وی پوزیٹو افراد اپنی بیماری سے لا علم ہیں تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں توسیعکراچی : صوبے میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں توسیع کردی، جس کے بعد 7 دسمبر تک بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئےشاہ محمود قریشی سری لنکا کے نو منتخب صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سری لنکن قیادت کو مبارکباد بھی دیں گے
مزید پڑھ »
کوشش کریں گے ہر شہری کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں،مراد علی شاہکوشش کریں گے ہر شہری کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں،مراد علی شاہ MuradAliShah Employment Opportunities Citizens pid_gov MoIB_Official MuradAliShahPPP MediaCellPPP
مزید پڑھ »
کوشش کریں گے ہر شہری کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں: مراد علی شاہ
مزید پڑھ »