منی لانڈرنگ ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا

پاکستان خبریں خبریں

منی لانڈرنگ ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

منی لانڈرنگ ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا مکمل تفصیل جانیے:

لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی 27 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت 16 ملزمان نامزد ہیں جن پر 7 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ 4 وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز، اہلیہ نصرت شہباز اور دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی جس پر عدالت نے استفسار کیا تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر بتائیں کہ ان ملزمان کے خلاف کیا شواہد ہیں اور انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر ان ملزمان کی طلبی کے حوالے سے بھی آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔

عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، نثار احمد، قاسم قیوم، سی ایف او محمد عثمان، فضل داد عباسی سمیت دیگر ملزمان کو 27 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

roznamadunya /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

منی لانڈرنگ ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیامنی لانڈرنگ ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا
مزید پڑھ »

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف27اگست کو احتساب عدالت میں طلبمنی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف27اگست کو احتساب عدالت میں طلبمنی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف27اگست کو احتساب عدالت میں طلب AccountabilityCourt Summons CMShehbaz 27thAug MoneyLaunderingCase president_pmln pmln_org NAB
مزید پڑھ »

منی لانڈرنگ کیس :عدالت نے شہبازشریف کو 27اگست کو طلب کرلیا - Pakistan - Aaj.tvمنی لانڈرنگ کیس :عدالت نے شہبازشریف کو 27اگست کو طلب کرلیا - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »

شہباز شریف، اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس سماعت کیلئے منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

شریف خاندان کے ملازم نے شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کا پول کھول دیاشریف خاندان کے ملازم نے شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کا پول کھول دیالاہور : منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کے لیے کام کرنے والا ملزم محمدعثمان نے نیب کو بتایا کہ سب کچھ سلمان شہبازکے کہنے پر کرتے تھے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 18:08:30