موئن جو دڑو جائیں تو 20 روپے کا نوٹ ضرور ساتھ رکھیں!

پاکستان خبریں خبریں

موئن جو دڑو جائیں تو 20 روپے کا نوٹ ضرور ساتھ رکھیں!
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 123 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 52%
  • Publisher: 59%

ہم میں سے کون ہے جو امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک جانے کے خواب نہیں دیکھتا۔ بس یوں سمجھ لیں موئن جو دڑو ڈھائی ہزار قبل مسیح کا امریکہ تھا۔

آپ کے پاس 20 روپے کا نوٹ ہو گا؟

اِن کھنڈرات کی گلیوں اور بازاروں میں چلتے ہوئے تصور کریں آپ ساڑھے چار ہزار برس پیچھے چلے گئے ہیں۔ یہ آپ کے سامنے موئن جو دڑو کا عالی شان شہر ہے۔ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں۔ ہر طرف کئی منزلہ پختہ اور مضبوط مکانات ہیں۔ اُدھر دیکھیں۔ آپ کو کشادہ سڑکیں اور بازار بھی نظرآئیں گے۔ آج بھی اِن گلیوں میں چلیں تو ایک ترتیب اور پلاننگ کا احساس ہوتا ہے۔ قطار اندر قطار پکی اینٹوں سے بنے گھروں میں بیت الخلا اور کنویں کے ذریعے صاف پانی کی سہولت موجود تھی۔ مکانوں سے گندے پانی کی نکاسی کے لیے بنی زیرِ زمین نالیاں آج سینکڑوں سال بعد بھی جوں کی توں موجود ہیں۔اتنی ترقی یافتہ تہذیب میں بھی امیر اور غریب کا فرق موجود تھا۔ مالدار اور حکومتی و مذہبی اثرورسوخ والے افراد مرکزِ شہر جبکہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ شہر سے باہر رہتے...

ڈائریکٹر جنرل جان مارشل نے اِس جگہ کھدائی شروع کرائی جو اگلی کئی دہائیوں تک چلتی رہی۔ آخری مرتبہ سنہ 2010 میں یہاں کھدائی کا کام کیا گیا۔صوبہ سندھ کے محکمہ آثارِ قدیمہ نے اُن کے اِس کارنامے کا احسان اِس طرح اُتارا کہہم سب بچپن سے درسی کُتب میں پڑھتے آئے ہیں کہ موئن جو دڑو سندھی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ’مُردوں کا ٹیلہ‘ ہے۔ لیکن یہ نام کب اور کیسے پڑا اور اِس جگہ کا اصل نام کیا تھا یہ کسی کو نہیں...

اِسے پڑھنے کی کوششیں دنیا بھر کے ماہرین نے کی ہیں لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا خیال ہے کہ جب بھی اِس رسم الخط کا بھید کھلا، وادیِ سندھ کی تہذیب کے بارے میں نئی معلومات کا ایک وسیع خزانہ ہاتھ لگے گا۔ راہب کا مجسمہ تو آپ نے پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے عجائب گھر میں دیکھا ہوگا یا کم از کم زمانہِ طالب علمی میں نصابی کُتب میں اُس کی تصویر دیکھی ہو گی۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اِس مجسمے کی اصل کراچی کے نیشنل میوزیم کی خفیہ تجوری میں محفوظ ہے۔ یہاں تک کہ موئن جو دڑو کے عجائب گھر میں بھی اِس مجسمے کی پلاسٹر آف پیرس میں بنی نقل دیکھنے کو ملے گی۔

موئن جو دڑو کا اکثر حصہ اب بھی زیرِ زمین ہے۔ جو آثار آپ آج دیکھ رہے ہیں وہ اصل شہر کا صرف دس فیصد ہیں۔ آس پاس کے علاقے میں سیم اور تھور کی وجہ سے نئی کھدائی ممکن نہیں اور مدفون آثار کی حفاظت اِسی طرح ممکن ہے کہ وہ زیرِ زمین رہیں۔ فلم ’لگان‘ بنانے والے نامور انڈین ہدایت کار آشوتوش گواریکر نے سنہ 2016 میں موئن جو دڑو کے زمانے کو 21ویں صدی کے فلم بینوں کے لیے فلمایا لیکن جہاں یہ فلم باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکی وہیں عوام اور صوبہ سندھ کے محکمہِ ثقافت نے بھی اِسے حقیقت سے دور قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔موئن جو دڑو جانے کے کئی راستے ہیں۔ اگر آپ کراچی سے بذریعہ ٹرین لاڑکانہ جانا چاہتے ہیں تو سفر کوئی نو گھنٹے کا ہو گا اور لاڑکانہ سے بائی روڈ مزید 20 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑے...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

موئن جو دڑو جائیں تو بیس کا نوٹ ضرور ساتھ رکھیں!موئن جو دڑو جائیں تو بیس کا نوٹ ضرور ساتھ رکھیں!اگر آپ نے موئن جو دڑو جانے کا ارادہ کر ہی لیا ہے تو بیس روپے کا نوٹ رکھنا نہ بھولیں۔ جب سیر کرتے کرتے آپ حمام کے قریب پہنچیں گے تو بائیں ہاتھ پر سٹوپا کی طرف مڑیں اور نوٹ پر بنا منظر آپ کے سامنے آ جائے گا۔
مزید پڑھ »

الیکشن کمیشن کا معاملہ،اپوزیشن کا کل سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہالیکشن کمیشن کا معاملہ،اپوزیشن کا کل سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہالیکشن کمیشن کا معاملہ،اپوزیشن کا کل سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ pid_gov ElectionCommission
مزید پڑھ »

سعودی عرب کا اب تک کا شاندار اقدام،ویزافیس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیاسعودی عرب کا اب تک کا شاندار اقدام،ویزافیس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا02:17 PM, 1 Dec, 2019, اہم خبریں, بین الاقوامی, ریاض:سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی
مزید پڑھ »

عراقی وزیراعظم کا استعفیٰ منظور، مظاہرین کا نئے انتخابات کا مطالبہعراقی وزیراعظم کا استعفیٰ منظور، مظاہرین کا نئے انتخابات کا مطالبہعراقی وزیراعظم کا استعفیٰ منظور، مظاہرین کا نئے انتخابات کا مطالبہ Iraq Protests IraqiPM Resigns ReElection IraqiGovt UN OIC_OCI IraqProtests
مزید پڑھ »

وہ موبائل فون جس کے لئے آپ ایپ بنا لیں تو بل گیٹس آپ کو ایک کروڑ روپے سے زائد انعام دیں گےوہ موبائل فون جس کے لئے آپ ایپ بنا لیں تو بل گیٹس آپ کو ایک کروڑ روپے سے زائد انعام دیں گےنئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آج جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں سمارٹ فون ہے لیکن پرانے بٹنوں والے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-04 10:18:10