موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبے کو پہنچنے کا خطرہ ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ہیں اور 2070 تک جی ڈی پی میں 21 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ 2024 میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ہیں اور 2070 تک جی ڈی پی میں 21 فیصد تک کمی کا سامنا کر سکتا ہے اور اگر تسلسل برقرار رہا تو 2100 تک جی ڈی پی میں 40 فیصد سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے خبردار کردیا گیا اور کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی کیش کراپ بری طرح متاثر...
مزید بتایا گیا ہے کہ 2070 تک چاول اور مکئی کی پیدوار میں تقریبا 40 فیصد، سویا بین 20 فیصد اور گندم کی 45 فیصد تک پیداوار میں کمی ہو سکتی ہے۔اسی طرح مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو 20 فیصد پیداواری کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا، موسماتی تبدیلی کی وجہ سے درختوں کی پیداوار میں 10 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے موسم گرما کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگا، موسم زیادہ گرم ہونے سے افرادی قوت میں 10 سے 20 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔Nov 09, 2024 04:50 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں اسموگ کا راج، بیماریاں پھیلنے لگیںبھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل
مزید پڑھ »
سنیل شیٹھی حادثے کا شکار، شدید زخمی ہوگئےاداکار شدید تکلیف میں ہیں اور انکی ویب سیریز کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے
مزید پڑھ »
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی ذمہ دار قرارvector related diseases due to climate
مزید پڑھ »
ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی، مستقبل کے خطراتلاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور جیسے بڑے شہر اسموگ میں ڈوبے رہتے ہیں
مزید پڑھ »
حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی، پاکستان پوسٹ میں مزید 1500 آسامیاں ختماس سے قبل بھی پاکستان پوسٹ میں 2000 آسامیاں ختم کی جاچکی ہیں
مزید پڑھ »
وسیم اکرم نے پی سی بی میں جاب کی آفر سے کیوں انکار کیا؟ سابق کپتان نے بتا دیاچیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو کئی آفرز کی ہیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیے: سابق کپتان
مزید پڑھ »