میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے، سشمیتا سین کا تعلق کی افواہوں پر ردعمل

پاکستان خبریں خبریں

میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے، سشمیتا سین کا تعلق کی افواہوں پر ردعمل
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

میں کسی سے تعلق میں نہیں ہوں البتہ میری زندگی میں کچھ بہت اچھے دوست ضررو ہیں، جو ہر وقت میرے ساتھ ہوتے ہیں: بالی وڈ اداکارہ

/ فائل فوٹوسشمیتا سین کی ذاتی زندگی کے بارے میں افواہیں گردش کرتی رہی ہیں جس پر اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور گزشتہ 2 سالوں سے میں سنگل ہوں۔ اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے تعلق میں نہیں ہوں البتہ میری زندگی میں کچھ بہت اچھے دوست ضرور ہیں جو ہر وقت میرے ساتھ ہوتے ہیں۔سشمیتا سین کا سجل اور صبور کیلئے محبت بھرا پیغام

پوڈ کاسٹ کی میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے سشمیتا سین نے کہا کہ میں اس وقت کسی میں بھی دلچسپی نہیں رکھتی، وقفہ لینا اچھا لگتا ہے کیونکہ میں تقریباً پانچ سال سے رشتے میں رہی اور وہ ایک لمبا عرصہ تھا۔ واضح رہے کہ سشمیتا سین اپنے دوست روہمن شال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور دسمبر 2021 میں اداکارہ نے ان سے علیحدگی کا اعلان کیا تاہم وہ مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہم نے دوست کے طور پر شروع کیا، ہم دوست ہی رہے، رشتے کو کافی عرصہ گزر چکا لیکن محبت باقی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فواد سمیت جوبھی پارٹی قیادت پرتنقید کرتا ہے، سخت جواب دیا جائے: پی ٹی آئی کور کمیٹیفواد سمیت جوبھی پارٹی قیادت پرتنقید کرتا ہے، سخت جواب دیا جائے: پی ٹی آئی کور کمیٹیمشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس پارٹی معاملات پر تبصرے کا کوئی اخلاقی جواز یا اختیار نہیں، ایسے تمام افراد سے کوئی سروکار نہیں ہے: کور کمیٹی قرارداد
مزید پڑھ »

لیپیڈیما: ہر 10 میں سے ایک خاتون کو ہونے والی یہ بیماری کیا ہے؟لیپیڈیما: ہر 10 میں سے ایک خاتون کو ہونے والی یہ بیماری کیا ہے؟فی الحال اس کی تشخیص کے لیے کوئی ٹیسٹ نہیں تاہم مریض کی میڈیکل ہسٹری، جسمانی معائنہ اورمتاثرہ شخص میں موجود دیگر امراض کی بنیاد پر اس کی تشخیص کی جاتی ہے۔
مزید پڑھ »

آئی ایس آئی اور آئی بی براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا لے سکتی ہیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا بیانآئی ایس آئی اور آئی بی براہ راست سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا لے سکتی ہیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا بیانکسی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا کوئی قانون موجود نہیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیرقانونی ہے: جسٹس بابر کا آڈیو لیکس کیس میں ریمارکس
مزید پڑھ »

گھڑی میں چھپا کیمرہ اور دو ہزار ڈالر کا ’ڈیزائنر بیگ‘ جس نے جنوبی کوریا میں ہلچل مچا دیگھڑی میں چھپا کیمرہ اور دو ہزار ڈالر کا ’ڈیزائنر بیگ‘ جس نے جنوبی کوریا میں ہلچل مچا دیویسے تو اس ویڈیو میں کوئی خاص بات نہیں لیکن جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو نے ملکی سیاست میں کھلبلی مچا دی ہے۔
مزید پڑھ »

دل کا دورہ پڑنے پر لگا زندگی ختم ہوگئی، سشمیتا سیندل کا دورہ پڑنے پر لگا زندگی ختم ہوگئی، سشمیتا سینبالی ووڈ اداکارہ کی اپنی دوسری تاریخ پیدائش سے متعلق وضاحت
مزید پڑھ »

فون ٹیپنگ کا کوئی قانون موجود نہیں، جو ہو رہا ہے وہ غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹفون ٹیپنگ کا کوئی قانون موجود نہیں، جو ہو رہا ہے وہ غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹیہ کوئی نیشنل سکیورٹی کا معاملہ نہیں ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی چیمبر میں سماعت کی استدعا مسترد کردی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 03:09:46