میر علی کے تجارتی مرکز میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ سے تباہی: ’معلوم نہیں تھا منڈی میں قیامت آ جائے گی‘

پاکستان خبریں خبریں

میر علی کے تجارتی مرکز میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ سے تباہی: ’معلوم نہیں تھا منڈی میں قیامت آ جائے گی‘
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 59%

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سکیورٹی فورسز اور مسلح شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں مارٹر گولوں سے لگنے والی آگ کے باعث سبزی منڈی اور مویشی منڈی کو شدید نقصان پہنچا۔

میر علی کے تجارتی مرکز میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کی جھڑپ سے تباہی: ’معلوم نہیں تھا منڈی میں قیامت آ جائے گی‘پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں مارٹر گولوں سے لگنے والی آگ کے باعث سبزی منڈی اور مویشی منڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

میر علی کے مقامی تاجروں نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کے دوران نامعلوم سمت سے گرنے والے مارٹر گولوں کے باعث سبزی اور مویشی منڈی میں آگ بھڑک اٹھی اور اس سے درجنوں مویشی جل کر مارے گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ’تجارتی مراکز میں موجود کچھ افراد کو وہاں سے جانے کا کہا گیا اور چند خود ہی وہاں سے چلے گئے جبکہ کچھ وہاں موجود رہے۔ جس کے بعد ایسی خبریں سامنے آئیں کہ شدت پسند بھی اس علاقے کی طرف آ رہے ہیں جس پر مقامی افراد خوفزدہ ہو گئے اور اسی اثنا میں فائرنگ اور مارٹر گولوں کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔‘

میر علی کے ایک انتظامی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میر علی بازار اور منڈی میں تاجروں کا کافی نقصان ہوا۔ تاجروں نے بتایا کہ میر علی کا یہ کاروباری مرکز جس میں مختلف سامان کی ہول سیل کی منڈیاں اور تجارت کے مرکز ہیں، شہر میں بڑی شاہراہ کے ساتھ واقع ہے اور یہ مرکز کوئی تین سال پہلے باقاعدہ طریقے سے قائم کیا گیا تھا۔مختیار خان پھلوں اور سبزیوں کے آڑھتی ہیں۔ وہ صبح سویرے بنوں سے سبزیوں اور پھلوں کے ٹرک لائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار آئے تو یہ کہاں گیا کہ علاقہ خالی کر دیں جس وجہ سے کچھ لوگ اپنا مال لے گئے لیکن بیشتر نے اپنا مال ادھر ہی چھوڑ دیا کہ شاید اہلکار کوئی سرچ آپریشن کریں گے اور پھر چلے جائیں گے لیکن حالات میں کشیدگی آ گئی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شوہر کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر لگاؤ تو لوگ حسد کرتے ہیں: ندا یاسرشوہر کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر لگاؤ تو لوگ حسد کرتے ہیں: ندا یاسراگر آج لوگوں کے یہ پتا چل جائے کہ کسی شوہر اور بیوی کے درمیان میں کوئی مسئلہ ہے تو ان کے دلوں میں لڈو پھوٹ جاتے ہیں: پروگرام میں گفتگو
مزید پڑھ »

خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی کو سکیورٹی نہ ملنے پر پنجاب حکومت کو خط لکھ دیاخیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی کو سکیورٹی نہ ملنے پر پنجاب حکومت کو خط لکھ دیاپنجاب اور وفاق کے وزرا و سینیئر افسران کو بھی سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرتے ہیں تاہم وزیراعلیٰ کے پی کو پنجاب میں کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی: خط
مزید پڑھ »

آئینی ترامیم کی تجاویزمیں یہ بات شامل تھی تنصیبات پرحملے ملٹری کورٹس دیکھ سکیں گی: وزیرقانونآئینی ترامیم کی تجاویزمیں یہ بات شامل تھی تنصیبات پرحملے ملٹری کورٹس دیکھ سکیں گی: وزیرقانونایپکس کمیٹی میں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا محض راہ حق کے شہیدوں کے ترانے چلانے سے کچھ نہیں ہوگا، ذمہ داروں کو سزائیں دینا ہوں گی: اعظم نذیر تارڑ
مزید پڑھ »

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس، چیمپئنز کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویزپی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس، چیمپئنز کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویزاس سے ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام میں تسلسل اور مستقل مزاجی آئے گی
مزید پڑھ »

وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہیدوزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہیدآئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات ہوئے۔
مزید پڑھ »

آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی فوج کا طیارہ ساحل پر گر کر تباہ؛ ہلاکتیںآئیوری کوسٹ میں فرانسیسی فوج کا طیارہ ساحل پر گر کر تباہ؛ ہلاکتیںطیارہ بارکھان میں شدت پسندوں کیخلاف ملٹری آپریشن کیلیے سامان لے کر جا رہا تھا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 05:06:25