اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے، محسن نقوی
اسلام آباد :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔
قوم ٹیم سے ملاقات میں محسن نقوی نےکھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’دیر آید درست آید‘ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے، شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، ٹیم نے محنت کی، فائٹ کی اور جیت ملی، اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی دونوں کی ضرورت ہے۔پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی تعریف سے زیادہ عاقب جاوید فارمولے کا تذکرہ ہو رہا ہے2021 کے بعد پاکستان نے پہلی بار ہوم ٹیسٹ سیریز جیتی ہے، سعود شکیل میچ کے بہترین کھلاڑی اور ساجد خان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی سی سی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہارپی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی
مزید پڑھ »
فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، آئینی عدالت کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے: بلاولآئینی حدود سے باہر نکل کر کھیلنے والے اداروں کو واپس آئینی حدود میں آنا ہوگا : چیئرمین پی پی کی صحافیوں سے گفتگو
مزید پڑھ »
پی سی بی کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردیدبرطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھ »
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ’عاقب بال‘ نے ’بیز بال‘ کا توڑ کر دیا، سمیع چوہدری کا تجزیہعاقب جاوید نے پی سی بی کو وہ عین سامنے پڑی بات سمجھا ڈالی جو اس سے پہلے کئی سلیکٹرز اور چئیرمین محدب عدسوں سے بھی دیکھ نہ پائے تھے۔
مزید پڑھ »
حتمی مسودے پر مشاورت کریں، بلاول نے بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرادیکل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، بلاول کی پی ٹی آئی چیئرمین کو یقین دہانی
مزید پڑھ »
قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکانپی سی بی نے سال 24-2023کے لیے 4 کیٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے منتخب کیا تھا،ان کرکٹرز کے معاہدے 30 جون کو ختم ہوچکے ہیں
مزید پڑھ »