معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے 'شعلے' کو ہالی ووڈ فلموں سے متاثر قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جاوید اختر سے کہا تھا کہ 'شعلے' چارلی چپلن اور کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلموں سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔
آج کل ایسی فلمیں زیادہ بن رہی ہیں جو ان مردوں کی خواہشات کی تکمیل کرتی ہیں، جو عورتوں کو کم تر سمجھتے ہیں۔ معروف سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے ماضی کی مشہور فلم ' شعلے ' کو ہالی ووڈ فلموں کا چربہ قرار دیا ہے۔ فلم انڈسٹری سے جڑے اور دیگر موضوعات پر کھل دار بات کرنے والے اداکار نصیر الدین شاہ نے ایک تقریب کے دوران گفتگو میں کہا کہ انہوں نے جاوید اختر سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ فلم ' شعلے ' درحقیقت چارلی چپلن اور ہالی ووڈ ہدایتکار کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلموں سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ اس پر دونوں کے درمیان
خاص بحث بھی ہوئی تھی۔ انہوں نے جاوید اختر کا ایک نظریہ بھی بیان کیا، جس کے مطابق کسی چیز کو اصل تخلیق تب کہا جا سکتا ہے جب اس کا ماخذ نہ مل سکے۔ جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اصل بات یہ نہیں کہ کسی نے کہاں سے متاثر ہو کر کام کیا، بلکہ اہم یہ ہے کہ اسے کتنا آگے لے جایا گیا۔ نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ اصل تخلیق کی تعریف کرنا آسان نہیں، کیونکہ ولیم شیکسپیئر، جنہیں دنیا کا عظیم ڈرامہ نویس مانا جاتا ہے، وہ بھی پرانے ڈراموں سے مواد لیتے تھے، مگر ان کی پیشکش میں جدت اور انفرادیت ہوتی تھی، جو انہیں حقیقی تخلیق کار بناتی تھی
نصیر الدین شاہ Javed Akhtar شعلے Hollywood Film Industry
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین اور کم عمر مردوں کے تعلقات کو فلموں میں فروغ دینے لگی ہیں۔ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نکول کڈمین نے اپنی فلموں میں بڑی عمر کی خواتین اور کم عمر مردوں کے تعلقات کو عام کرنے کا رجحان ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »
معروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمدپولیس نے گٹارسٹ کی موت کو خودکشی کا معاملہ قرار دیا ہے
مزید پڑھ »
کراچی: نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتلپولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی تنازع کا شاخسانہ قرار دے دیا
مزید پڑھ »
حماس نے اسرائیلی یرغمالی خواتین کو تحفے کے بیگز میں کیا چیزیں دیں؟عبرانی میڈیا نے ان تحائف کو مذہبی کھیل پروپیگنڈے کا حربہ قرار دے دیا
مزید پڑھ »
بھارتی یوم جمہوریہ؛ سکھوں کا امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہمظاہرین نے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دے دیا
مزید پڑھ »
بِنا کسی سُپر اسٹار بڑے بجٹ کی فلموں کو پیچھے چھوڑنے والی بھارتی فلم3 کروڑ کے بجٹ والی اس فلم نے بڑے بجٹ کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
مزید پڑھ »