نعیم الحق بڑے بھائی کی طرح تھے، ہمیشہ یاد رکھوں گا: قاسم سوری مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے نعیم الحق کے ساتھ چند روز قبل لی گئی تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔
قاسم سوری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کینسر سے جنگ ہار گئے۔ بطور بڑے بھائی، دوست، بزرگ اور ساتھی انہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ و رنج ہے۔ نعیم الحق پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمیشہ مخلص و وفادار رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد میں ہر مشکل میں نعیم الحق میرے ساتھ رہا۔ 2سال سے میں اسے حوصلے اور جرات کے ساتھ کینسرسے لڑتے دیکھ رہا تھا۔ آخر تک وہ پارٹی معاملات میں شریک تھے۔ نعیم الحق نےجب تک ہوسکا کابینہ میٹنگزمیں شرکت کی۔ ان کے جانے سے پیداہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔ دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ نعیم الحق کے اہل خانہ اور تحریک انصاف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئےکراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور نعیم الحق انتقال کر گئے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق کی طبیعت بگڑ گئیکراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نعیم الحق کی طبیعت بگڑ گئی۔
مزید پڑھ »